خبر
5/6/2013
بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد مشہد کو علمی قطب میں تبدیل کررہا ہے

زبان شناسی اور علوم دینی کے ایک محقق؛  
بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد مشہد کو علمی قطب میں تبدیل کررہا ہے

آستان قدس رضوی کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جناب سید محمد باقر برقعی نےامام رضا(ع)یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ہونے والی ترجمہ کے مختلف موضوعات کے مطالعات پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں پیش ہونے والے مقالہ’’قرآن کریم کے انگلش زبان میں ترجمہ ہونے کی ابتدا اور اختتام کے مراحل کی تحقیق‘‘ کے بارے میں اظہار نظر کرتے ہوئے کہا:یہ مقالہ’’گفتگو اور حوزہ‘‘ کے بارے میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس مقالہ میں دیے جانے والی فصلوں(ابواب)کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اطلاع بنانے کی تعریفین، نئی اطلاع، پرانی اطلاع، مقدمہ۔ اختتامیہ، اطلاعی ساخت کی بنیاد پر ترجمہ کی تحلیل اور قرآن کریم کے انگلس ترجمہ کی تحلیل ایسے موضوعات ہیں جو اس مقالہ میں زیر بحث لائے گئے ہیں۔
آقائے سید محمد باقر برقعی تہران میں زبان شناسی میں پی ایچ ڈی کے اسٹوڈنٹس ہیں،انہوں نے اظہار کیا:قرآن کریم اپنے اندر خاص صفات و خصوصیات رکھتا ہے اور فقط کسی زبان میں قرآن مجید کے لفظوں کے معانی منتقل کردینے سے ہرگز اس کلام مقدس کے خوبصورت جلووں کی جھلک منتقل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا:قرآن مجید ہمیں ہر مقام پر کوئی اطلاع یا پیغام دے رہا ہے اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن خصوصیات کو بہتر انداز میں کسی حد تک درک و دریافت کرنے کی قابلیت پیدا ہوسکتی ہے۔
اس محقق نے کہا:حقیقت میں یہ مقالہ ایک وسیع تر تحقیق کا ایک حصہ ہے جس میں تحقیق کیلیے مختلف معیار مدنظر رکھے گئے ہیں اور اس مقالہ میں ان معیاروں میں سے فقط ایک معیار یعنی’’مقدمہ اور اختتامیہ کو منظم کرنا‘‘کے بارے میں بحث ہوئی ہے۔
آقائے برقعی نے اس ایک معیار کے بارے میں اظہار نظر کرتے ہوئے کہا:یہ مقولہ ایک ایسا معیار ہے جو کلام کے متن کے بہترین نظم و ترتیب و ربط کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا اگر اس اہم امر کو ترجمہ کرتے ہوئے مدنظر رکھا جائے تو نظم کی اس خصوصیت کو ہرگز منعکس نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے اس کانفرنس کی کیفیت و افادیت کو سراہا اور کہا:مقالات پیش کرنا،کانفرنس کی علمی کمیٹی اور کانفرنس کے انعقاد کا معیار تمام امور مناسب ہیں، انہوں نے اس کانفرنس کے منتظمین و مسئولین سے درخواست کی کہ یہ کانفرنس ہر سال منعقد کریں۔
 
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...