آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۲۱۲
۰۸:۲۰

۲۰۲۶/۰۴/۲۶

کاروان میناب انیس النفوس(ع) کی آغوش میں 

کاروان میناب انیس النفوس(ع) کی آغوش میں 
مشہد مقدس کا ریلوے اسٹیشن جنوب کے دور دراز علاقوں سے آنے والے کاروانوں کے استقبال کی تیاری کررہا ہے ان کاروانوں کے استقبال کے لئے جو حرم امام رضا(ع) کے خدام کی دعوت پر مشہد مقدس آرہا ہے ، میں بھی خادمین کی صف میں کھڑا ہوں اور ریل کی پٹڑی کی طرف دیکھ رہاہوں خادموں کے ہاتھوں میں سرخ گلاب ہے ان کے استقبال کا انتظار ہو رہا ہے جوپچاس دن گزرنے کے بعد امام کی آغوش میں پناہ لینے آئے ہیں۔ 

سرانجام ٹرین پہنچ جاتی ہے ،قومی ترانے کی آواز اسٹیشن میں گونج پڑتی ہے اور فضا خاموش حماسی ماحول سے بھر جاتی ہےمیناب کے 550 افراد پر مشتمل کاروان آپہنچتا ہے اور یہ اس شجرہ طیبہ کے لواحقین ہیں جن کے جگر پارے ماہ رمضان میں انسانیت کے بدترین دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
ٹرین کے دروازے کھلتےہی ایسا لگ رہا تھا جیسے جنوب کے جغرافیہ کا ایک ٹکڑا مشہد سے آملا ہے سیاہ لباس میں ملبوس مرد اور خواتین جو اپنے مخصوص عربی اور جنوبی چادروں میں غم کا پہاڑ چھپائے ایک ایک کر کے اسٹیشن کی جانب بڑھ رہے تھے ۔
اس ہجوم میں ایک جوان جوڑا جو کندھے سے کندھا ملا کر لڑکھڑاتے ہوئے قدم بڑھا رہا تھا دونوں نے مل کر ایک تصویر اپنے ہاتھوں میں تھام رکھی تھی یہ تصویر ان کے اکلوتے بیٹے کی تھی فقط خدا جانتا ہے انہوں نے اپنے اکلوتے فرزند کے لئے کیا کیا خواب دیکھ رکھے تھے ۔
تھوڑی دور پر ایک بوڑھی خاتون غمزدہ چہرے کے ساتھ اپنے پوتے کی تصویر گلے لگائے ہوئے ہے،اس کے جھریوں والے ہاتھ  کھجور کی جڑوں ک پرانی ٹہنی کی طرح لگ رہے تھے جس نے تصویر کو جکڑ رکھا تھا یہ تصویر ہی اس کا پورا وجود لگ رہی تھی۔ 
 میں ایک والدین کے پاس پہنچتا ہوں جو اپنی دودھ پیتی بیٹی کو گود میں اٹھائے  اور ایک تصویر کو سینے سے لگائے چل رہے تھے ،دودھ پیتی بچی ہر چیز سے بے خبر ادھر ادھر دیکھ رہی تھی وہ نہیں جانتی کہ بھائی کا دکھ کیا ہوتا ہے ۔ 
اس بھیڑ میں میری نظر ایک چھوٹی سی بچی پر پڑی جس کے نازک ہاتھوں پر زخموں کے نشانات نے عجیب نقش بنا رکھے تھے ،ان کے والد نے بتایا کہ یہ میری بیٹی بھی اسی اسکول کی جانباز زخمی طالبہ ہے، میں اس کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیتا ہوں تاکہ اس کے قد کے برابر ہو جاؤں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں کو دیکھ کر کہتا ہوں تیرے خوبصورت ہاتھوں پر قربان جاؤں۔
عود اور گلاب کی خوشبو  میں یہ کاروان چل پڑا ،اس دوران میں نے ایک ماں کو دیکھا جو اپنا چہرہ چھپائے ہوئے ہے اور اپنے بچے کی تصویر والا فریم سر سے اوپر اٹھائے ہوئے ہے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ امام رضا(ع) سے  کچھ کہنا چاہ رہی تھی یہ میری ساری آبرو ہے یہی میرا فخر ہے یہی میرا سب کچھ ہے جو میں آپ کے لئے لائی ہوں۔ 
اسٹیشن سے باہر نکلی تو کھلی فضا میں ایک آواز گونجتی ہے جسے سن کر میرا دل تڑپ گیا ،،،،ان لوگوں کے پاس امام رضا (ع) ہے ،،ان لوگوں کے پاس امام حسین(ع) ہے ،،، ان لوگوں کے پاس کربلا ہے ۔۔۔
میناب کی خوشبو آج رات مشہد الرضا(ع) میں پھیلی ہوئی ہے ،میں اپنے اشکوں کو سنبھالتے ہوئے کہتا ہوں ؛؛؛ان لوگوں کے پاس امام رضا(ع) ہے  اور امام رضا(ع) اس ملک کا اہم ترین اثاثہ ہیں۔ 
مهلا دانشمند


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ