حرم امام رضا(ع) کے ادارہ دارالقرآن الکریم کے سربراہ جناب محمد مقومی نے فیسٹیول کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان بابرکت ایّام میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں سے ایک امام رضا(ع) قرآنی فیسٹیول ہے جس کا عنوان ’’رایحہ رضوان ‘‘ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ قرآنی فیسٹیول حرم امام رضا(ع) کے زائرین کے لئے مخصوص ہے جس میں مختلف عمر کے افراد مختلف شعبوں جیسے سورہ یسین، سورہ واقعہ ، سورہ فتح کو حفظ کرنے اورقرآن کی تلاوت،عوامی سطح پر ،سورہ مبارکہ فتح کی تلاوت ، حدیث خوانی اور نہج البلاغہ کی تعلیم کے پروکراموں میں شرکت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قرآنی فیسٹیول میں شرکت کے لئے فقط 29 اپریل 2026 تک وقت ہے ، نام کے اندراج کے لئے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ دارالقرآن الکریم میں واقع فیسٹیول کے سیکرٹریٹ پر رجوع فرمائیں۔