آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 224
17:27

2026/04/30

آستان قدس رضوی میں ملک کا سب سے بڑا قرآنی تعلیم کا مرکز   

آستان قدس رضوی میں ملک کا سب سے بڑا قرآنی تعلیم کا مرکز   
حرم امام رضا(ع) میں مہد الرضا(ع) قرآنی تعلیم کے مراکز کے بارہ ہزارقرآنی طلبا کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ،مہد الرضا(ع) ملک بھر میں قرآن کی تعلیم کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں بارہ ہزار قرآنی طلباء کا اجتماع منعقد ہوا جنہوں نے کلام اللہ مجید کی تلاوت کی تعلیم حاصل کی  ۔ 
اس عظیم الشان قرآنی اجتماع کے دوران آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ اور خصوصی مناسبتوں کے انعقاد کرانے والی کمیٹی کےڈائریکٹر ڈاکٹر طالبی نے ہمارے نیوز رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد آستان قدس رضوی کا ایک اہم اعزاز مہد الرضا(ع) قرآنی مراکز کا قیام ہے  ۔ 
انہوں نے بتایا کہ مہد الرضا(ع) ایک ایسا قرآنی مرکز ہے جس میں بچے اس سے پہلے کہ اسکول میں جائیں قرآن پڑھنا سیکھتے ہیں۔ 
انہوں نے وسیع پیمانے پر ان سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کے لطف و کرم اور امام رضا(ع) کی عنایات سے مہدالرضا(ع) اس وقت ملک بھر میں قرآن کریم کی تعلیم کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے طور پر فعالیت انجام دے رہا ہے ۔ 
ڈاکتر طالبی نے آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے اراکین اور خادمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و عترت پر توجہ دینے کے لئے حرم امام رضا(ع) بہترین مرکز ہے اور بچے اس نورانی اور ملکوتی فضا میں پیامبر اعظم(ص) کی ان دو گرانقدر میراث پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ رواں سال کی تقریب آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کی جانب سے منعقد کی گئی ، یہ تقریب بچوں اور نوجوان شہداء خصوصا میناب اسکول کے مظلوم شہداء کی یاد میں منعقد کی گئی ، اس تقریب میں شہداء کے معزز گھرانوں نےمہمانان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد