پندرہ شعبان المعظم کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں جشن کے مختلف پروگراموں کا انعقاد
حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی ولادت کے ایّام کی مناسبت سے مؤرخہ تین فروری2026 کی شام کو ’’مہدی جانِ ایران‘‘کے عنوان سے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) میں جشن منعقد کیا گیا اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں سے پورے مشہد مقدس میں مختلف جگہوں پر بھی جشنوں کا اہتمام کیا گیا،یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں مختلف جشن منعقد کئے گئے جن میں رواق کودک کے اندر بچوں کے لئے ’’یاوران کوچک خورشید‘‘ کے عنوان سے خصوصی جشن منعقد کیا گیا۔
واضح رہے کہ حرم امام رضا(ع) میں یوم ولادت کا مرکزی جشن رواق امام خمینی(رہ) میں منعقد ہوا جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید حسین حسینی قمی نے خطاب فرمایا، اور شام کو منعقد کئے جانے والے جشن میں آیت اللہ سید محمد مہدی میر باقری نے امام زمانہ(عج) کے موضوع پر خطاب فرمایا۔