حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح
حرم امام رضا(ع) کے بستِ شیخ بہائی میں فرش پر پتھر لگانے کا کام اپنے اختتام کو پہنچا ہے ،اس کام کی تکمیل کے ساتھ ہی اس جگہ میں خوبصورتی،نظم اور تازگی کے نئے جلوے نمودار ہوئے ہیں،نئے پتھر لگنے اور دلکش باغیچوں سے لے کر لائیٹنگ وغیرہ نے زائرین کے لئے اس فضا کو ایک منفرد چہر دیا ہے ۔