
آستان نیوز انٹرنیٹ ٹی وی
لائیو براڈکاسٹ آرکائیو دیکھنے کے لیے کلک کریں۔آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مشہد مقدس میں تعینات غیرملکی جنرلز قونصلز کے ساتھ منعقد اجلاس میں صوبہ خراسان میں پائی جانے والی قالین کی صنعت کو متعارف کرایا اور ایران کے دستباف قالینوں کو ثقافتی سفارت کاری اور سیاحت کے لئے ایک مؤثر وسیلہ کے طور پر پیش کیا۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اور ارتباطات کے شعبہ یونیورسٹی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) اندرونی صلاحیتوں سے مستفید ہوکر اور علاقائی ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ایک درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔
انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا علیہ السلام میں پاکستانیوں کے لئے فارسی زبان سیکھنے کے لئے ایک خصوصی کورس منعقد کیا جا رہاہے ۔
مؤرخہ 4 ستمبر 2025 بروز ہفتے کو آستان قدس رضوی کےآڈیٹوریم ہال میں فیزکس2024 اور فلکیات 2025 کے بین الاقوامی مقابلوں میں جناب سجااد حیدری کے کانسی کے تمغوں کو آستان قدس رضوی کے میوزیم میں عطیہ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ایرانی فن کے درخشاں ستارے مرحوم استاد محمود فرشچیان کے لئے حرم امام رضا(ع) کے جوار میں یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی رحلت کی مناسبت سے مؤرخہ 3اکتوبر2025 کو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان خواتین کے لئے ’’بانوی کرامت‘‘ کے عنوان سے مجلس عزاء کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
شبِ وفات حضرت معصومہ (س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم لہرا یاگیا اور دور دراز سے زائرین و مجاورین نے حرم امام رضا(ع) میں پہنچ کر عزاداری کا انعقاد کیا اور امام رضا(ع) کو ان کی ہمشیرہ حضرت معصومہ(س) کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔
یوم ولادت با سعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے تمام صحنوں اور ہالز کو مبارکبادی کے کتبے اور بنرز نصب سے سجایا گیا جس سے حرم امام رضا علیہ السلام میں دلکش اور روحانی مناظر کے ساتھ ساتھ خوشیوں کا سماں نظر آرہا ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے متولی کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ ’’میں آپ کی محترمہ و مکرمہ زوجہ کے انتقال پر آپ کو ،آپ کے معزز فرزندان،سیستانی اور شیرازی خاندانوں کو اور اس عظیم خاندان کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔‘‘
حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی کا ایوان طلا(ایوان زرّیں) سب سے پرانا ایوان ہے ، یہ ایوان جو کہ پانچ صدیوں سے بھی پرانا ہے امیر علی شیر نوائی کی امام رضا(ع) سے والہانہ عقیدت و محبت کی یادگار ہے ،یہ شاندار ایوان اپنی فاخر اور شاندار ایرانی۔اسلامی طرز تعمیر کے ساتھ صفوی دور میں صحن عتیق(صحن انقلاب) کی تشکیل کا محور قرار پایا۔ اس عمارت مختلف ادوار میں کئی بار مرمت کی گئی اورسنہ1084 ہجری کے زلزلے کے بعد نادر بادشاہ کے حکم سے اس پر طلا کاری کا کام انجام دیا گیا،ان کے اوپر صفوی اور اقشاری دور حکومت کے کئی بیش قیمت کتبے بھی ثبت ہیں،ایوان طلا(ایوان زرّیں) نہ فقط روضہ منورہ امام رضا(ع) میں داخل ہونے کا اہم ترین راستہ ہے بلکہ یہ ایوان تاریخ، فن اور ایمان کی لازوال علامت بھی ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے حرم امام رضا(ع) کےغیرملکی زیارت قافلوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے عملی اقدامات کی وضاحت فرمائی۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی نے شہر مقدس کاظمین کے سفر کے دوران آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے حرم کاظمین(ع) کے نئے متولی کی تقرری پر مبارکبادی کا پیغام پیش کیا۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اپنے عراق کے دورے کے دوران عراقی شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ سے ملاقات کی اور ان کی تقرری پر آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے مبارکبادی کا پیغام بھی پیش کیا۔
مؤرخہ 27ستمبر2025 بروزہ ہفتے کو بوقت صبح حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی صفائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی، صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ،حرم امام رضا(ع) کے خادمین،بارہ روز جنگ کے شہداء خاندان،علمی اولمپیک مقابلوں کے منتخب شدگان اور آرٹ و ثقافت سے تعلق رکھنے والے چند ایک افراد نے شرکت فرمائی۔
سیڈ اینڈ پلانٹ نالج بیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے جمہوریہ تاجکستان میں زرعی بیجوں اور پودوں کی برآمدات کے نئے تعاون کے آغاز کے مقصد سے کمپنی کے تجارتی وفد کے دورہِ تاجکستان کی خبر دی۔
تحقیقاتی منصوبے کی سلسلہ وار نشستوں کو جاری رکھتے ہوئے آستانہ حضرت عباس(ع) اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے نمائندگان کی موجودگی میں مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
ایران پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونےو الے شہیدوں کے معزز گھرانوں اور خاندان کی موجودگی میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی صفائی کا کام انجام دیا گیا ۔