حرم مطہر رضوی میں یوم اسلامی جمہوریہ
یوم اسلامی جمہوریہ ایران امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں بہت ہی جذباتی انداز میں منایا گيا اور اس دن حرم کا ماحول الگ ہی انداز میں دکھا
ہر سن و سال کے زائرین اور خدام یکم اپریل 1979 کو اسلامی جمہوریہ کے حق میں ہونے والے ریفرنڈم کی سالگرہ کی مناسبت سے ریفرنڈم کے حق میں((ہاں )) کے جملے کا بیلٹ پیپراپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے ۔ وہی سبز بیلٹ پیپرجو کبھی ایک پوری نسل کا پہلا (( ہاں)) تھا یہ پرچہ ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں جاتا، بوڑھے سے جوان کے ہاتھ میں، زائر سے خادم کے ہاتھ میں ، اجنبی سے آشنا کے ہاتھ میں ، اور یہ حلقہ اتصال خاموش ہاتھ تھے جو یہ کہہ رہے تھے خون کے آخری قطرے تک اسلامی جمہوری نظام کے وفادار ہیں ۔