ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع)
حرم میں ہر چیز اپنے مالک کی نظر میں رہتی ہے ،وہ خدمات جو بغیر کسی وقفے کے زیارت کے سلسلے کو جاری رکھتی ہیں اور وہ زائرین جو امید، غم، شکر اوراپنی حاجتوں کے ساتھ اس آستانے پر پناہ لیتے ہیں ، جو چیز خادم اور زائر کو آپس میں جوڑتی ہے وہ ان کے درمیان کا فاصلہ نہیں ، بلکہ دونوں کا اس ملکوتی بارگاہ کے مالک سے تعلق ہے ،’’ثامن الائمہ(ع)‘‘ اسی تعلق کی داستان ہے ۔ایسی جگہ جہاں زیارت اور خدمت ایک ہی حقیقت کے دو چہرے ہیں۔
یہ تصاویر اس تعلق کی عکاس ہیں جو کبھی آنسو کےایک قطرے میں ،کبھی اس ہاتھ میں جو جوتے ٹھیک کر رہا ہے ،کبھی ایک مختصر مسکراہٹ میں اور کبھی ہجوم کے درمیان ایک خاموشی میں ظاہر ہوتا ہے ،شاید اس داستان کے آخر میں، زائر اور خادم کے درمیان کوئی لائن کھینچنا ممکن نہ رہے ، کیونکہ دونوں اپنے اپنے طریقے سے ایک ہی خورشید کی خدمت میں کھڑے ہیں۔