حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم
مؤرخہ 22 اگست2026 بروز ہفتے کو حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ضریح مطہر اور قبر مطہر کی صفائی کے مراسم منعقد کئے گئے ، یہ مراسم حضرت امام زمانہ (عج) کے آغاز امامت کے موقع پر انجام پائے ، واضح رہے کہ ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم میں علمائے کرام اور حرم امام رضا(ع) کے خادمین نے بھی شرکت فرمائی۔