آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 483
20:48

2026/10/17

حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم

اف
امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کا انگریزی زبان کا شعبہ اور اس سے متعلق کمیٹی کی تشکیل اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات اور ان کی سیرت کو دنیا میں عام کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے

 آستان نیوز کے مطابق حرم مطہر رضوی کا انگریزی زبان کا شعبہ انگریزی زبان میں مذہبی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے مقصد سے اور پوری دنیا سے مشہد مقدس مشرف ہونے والے انگریزی زبان زائرین کی رہنمائي اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تشکیل پایا ہے اور یہ شعبہ آ‎ستان قدس رضوی  کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے یورپ اور ایشیا یونٹ کی کاوشوں سے تشکیل دیا گيا ہے ۔
اس کمیٹی اور شعبہ کی کوشش ہے کہ بارگاہ منور رضوی میں انگریزی زبان زائرین کی استعداد اور توانائيوں کی شناحت کرکے انہيں مختلف مذہبی تعلیمات اور اہل بیت کی سیرت سے زیادہ سے زیادہ آشنا کرائے ۔

مذہبی تبلیغ کے دا‏ئرے کو وسیع کرنا حرم مطہر رضوی میں انگریزی زبان کمیٹی کی تشکیل کا مقصد  

 آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے شعبہ یورپ کے ایک سینیئر عہدیدار علی ظریف نے اس کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ یہ کمیٹی جولائي 2026 میں تشکیل پائی اور اس کا پہلا اجلاس حرم مطہر رضوی میں آٹھ محرم کی رات میں منعقد ہوا  ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ماہ صفر کے آخری ایام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر  رواق غدیر میں منعقد ہوا اور تیسرا اجلاس ستمبر  2026 کے آخری دنوں میں ہوا
علی ظریف کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ حرم مطہر رضوی میں انگریزی زبان زائرین کے لئے مختلف مذہبی اور ثقافتی پروگرام منعقد کریں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے زائرین تک اہل بیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات کو  منتقل کریں ۔

ان  کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہیں جن میں غیر ملکی انگریزی زبان طلبا بھی شامل ہیں تاکہ تعلیمات اہل بیت علیھم السلام کو پوری دنیا میں آ‎سانی کے ساتھ منتقل کیا جاسکے۔

زائرین تک مذہبی اور ثقافتی خدمات کی فراہمی کے دائرے کی توسیع  
 
انگریزی زبان کمیٹی کی ایک رکن محدثہ کوچکی کا کہنا ہے کہ میں وہ تقریبا تین مہینے سے حرم امام رضا علیہ السلام میں انگریزی زبان میں ہونے والے اجلاس اور پروگراموں میں شرکت کررہی ہوں اور اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے انگریزی زبان زائرین کے لئے ہم نئے افق کو کھلتا دیکھ رہے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں میں تقریریں ، عزاداری اور دعا و مناجات انگریزی زبان میں ہوتی ہیں ۔

 انگریزی زبان کی کمیٹی کی تشکیل زائرین کو نئي خدمات کی فراہمی کے لئے ایک بہترین موقع
 سید روح اللہ حسینی نے بھی جو اس کمیٹی میں ایک مقرر کی حیثيت سے سرگرم ہیں اس کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ آج زبان  انسانوں کے درمیان ارتباط کا ہی ذریعہ نہیں ہے بلکہ زبان،  تعلیمات اورثقافت کو بھی عام  کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ حرم ماطہر رضوی عالمی سطح کی گنجائش کا حامل ایک بڑا مرکز ہے اور امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور ان کی تعلیمات کے مخاطبین کسی خاص جغرافیا یا زبان تک محدود نہيں ہیں بنابریں مختلف ملکوں سے پہنچنے والے زائرین تک تعلیمات اہل بیت عام اور منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک