ایّام شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے ایامِ شہادت کی آمد کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا ،اس کے علاوہ ان ایام کے لیے مخصوص کتبے حرمِ مطہر رضوی کے صحنوں میں نصب کیے گئے، تاکہ اس آستانِ مقدس کی فضا بی بی دو عالم خاتون جنت کی عزاداری کے رنگ میں ڈھل جائے۔