آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 517
12:45

2026/11/08

پاکستان کے مشہور خطیب نے اپنے ملک کے شیعہ شہداء کی تاریخ پر مشتمل  کتب کا مجموعہ حرم امام رضا(ع) کی لائبریری کو عطیہ کیا

لق
«مقاتلِ شیعہ پاکستان» کے عنوان سے کتب کا ایک مجموعہ، پاکستان کے ایک مشہور خطیب اور شیعہ عالمِ دین کی جانب سے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو عطیہ کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 5نومبر2026 بروز جمعرات کو حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری میں واقع دفتر میں کتابوں کا مجموعہ عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی،حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی اور کتاب کے مصنف حجت الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی سمیت حرم کے چند ایک دیگر ذمہ داران نے شرکت فرمائی۔ 
کتاب کے مصنف حجت الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شیعہ شہداء (سال 1947ء سے تاحال) کے تعارف کے محور پر مشتمل «مقاتلِ شیعہ» کا یہ مجموعہ اردو زبان میں تقریباً 20 جلدوں پر مشتمل ہے، جن میں سے اس وقت 14 جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔
اس پاکستانی شیعہ عالم دین نے مزید یہ کہا کہ اس اثر کی تدوین کا مقصد پاکستان کی شیعہ تاریخ کا تحفظ اور آئندہ نسلوں کو ان شہداء سے روشناس کرانا ہے۔ دراصل اس مجموعے کی تالیف کے ذریعے یہ کوشش کی گئی ہے کہ آنے والی نسلیں یہ جان سکیں کہ اس ملک کے لوگوں نے اہل بیت (ع) کی محبت کے جرم میں کیا کیا مشکلات جھیلی ہیں اور اس راستے میں کیا کیا قربانیاں دی ہیں؛ کیونکہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی اہل بیت (ع) کے ساتھ محبت و وابستگی اتنی آسانی سے حاصل نہیں ہوئی۔
اس تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کی خدمات اور سرگرمیوں کا تعارف کرایا۔
تقریب کے اختتام پر آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو یہ قیمتی مجموعہ عطیہ کرنے پر پاکستان سے تشریف لانے والے مشہور خطیب اور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں حرم مطہر کی جانب سے تحائف پیش کئے ۔ 
واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری ، غیرملکی کتب کے مطالعہ ہال سمیت دنیا کی مختلف زبانوں کے ماخذ کے مجموعے سے لیس ہو کر ، اہل علم و تحقیق بالخصوص حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستان کے شہر کراچی کے امام جمعہ اور مشہور خطیب کی حرم امام رضا(ع) کے سینئر ڈائریکٹر سے ملاقات پاکستان کے مشہور خطیب نے اپنے ملک کے شیعہ شہداء کی تاریخ پر مشتمل  کتب کا مجموعہ حرم امام رضا(ع) کی لائبریری کو عطیہ کیا آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور بین الاقوامی امام رضا(ع)ثقافتی و فنون لطیفہ فاؤنڈیشن کےمابین مفاہمتی قرار داد پر دستخط ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا