حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی رحلت کی مناسبت سے مؤرخہ 3اکتوبر2025 کو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان خواتین کے لئے ’’بانوی کرامت‘‘ کے عنوان سے مجلس عزاء کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
شبِ وفات حضرت معصومہ (س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم لہرا یاگیا اور دور دراز سے زائرین و مجاورین نے حرم امام رضا(ع) میں پہنچ کر عزاداری کا انعقاد کیا اور امام رضا(ع) کو ان کی ہمشیرہ حضرت معصومہ(س) کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔
یوم ولادت با سعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے تمام صحنوں اور ہالز کو مبارکبادی کے کتبے اور بنرز نصب سے سجایا گیا جس سے حرم امام رضا علیہ السلام میں دلکش اور روحانی مناظر کے ساتھ ساتھ خوشیوں کا سماں نظر آرہا ہے ۔
مؤرخہ 7ستمبر2025شب اتوار کو چاند گرہن لگا اس موقع پر حرم امام رضا(ع) میں نماز آیات باجماعت پڑھی گئی جس میں حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، واضح رہے کہ یہ نماز حجت الاسلام جعفر اسلامی فر کی امامت میں حرم رضوی کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں منعقد کی گئی ۔
حرم امام رضا(ع) سے چاند گرہن لگنے کے تصویری نظارے
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کا ہفتہ وار 258 واں پروگرام ’’پیغمبر اسلام کے مبارک نام کے سکوّں‘‘ کی نقاب گشائی کے موضوع پرحرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیم میں منعقد کیا گیا۔