باسمہ تعالیٰ
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی(دامت توفیقاتہ)
جناب عالی کی گرانقدر اور بافضیلت زوجہ محترمہ کے انتقال کی مناسبت سے عظیم المرتبت مرجع تقلید کی خدمت میں اور ان کے معزز فرزندان،سیستانی اور شیرازی خاندانوں اور تمام عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تہہ دل سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں،اس نیک سیرت خاتون نے ایمان، سادگی، صبراور بے لوث رفاقت سے بھری زندگی گزاری،وہ ایک بے مثال اور وفادار شریک حیات اور مرجعیت کی پشت پناہ تھیں،انہوں نے پردے کے پیچھے رہ کر خاموشی سے سالہا سال کی مجاہدت کے ذریعہ امت اسلامیہ کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔
میں حضرت ثامن الحجج علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی نورانی و ملکوتی بارگاہ کے جوار میں پروردگار عالم سے اس مرحومہ ، مغفورہ کے درجات کی بلندی اور وسیع رحمت کے لئے دعا گو ہوں،نیز تمام لواحقین اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا ہے ،نیز ربّ العزت کی بارگاہ میں التجا ہے کہ اس عظیم مرجع تقلید کو صحت وسلامتی،طول عمر بابرکت کے ساتھ امت مسلمہ کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے ۔
احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی