چاند گرہن لگنے کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں نماز آیات با جماعت منعقد کی گئی
مؤرخہ 7ستمبر2025شب اتوار کو چاند گرہن لگا اس موقع پر حرم امام رضا(ع) میں نماز آیات باجماعت پڑھی گئی جس میں حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، واضح رہے کہ یہ نماز حجت الاسلام جعفر اسلامی فر کی امامت میں حرم رضوی کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں منعقد کی گئی ۔