مؤرخہ 4 ستمبر 2025 بروز ہفتے کو آستان قدس رضوی کےآڈیٹوریم ہال میں فیزکس2024 اور فلکیات 2025 کے بین الاقوامی مقابلوں میں جناب سجااد حیدری کے کانسی کے تمغوں کو آستان قدس رضوی کے میوزیم میں عطیہ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی کا ایوان طلا(ایوان زرّیں) سب سے پرانا ایوان ہے ، یہ ایوان جو کہ پانچ صدیوں سے بھی پرانا ہے امیر علی شیر نوائی کی امام رضا(ع) سے والہانہ عقیدت و محبت کی یادگار ہے ،یہ شاندار ایوان اپنی فاخر اور شاندار ایرانی۔اسلامی طرز تعمیر کے ساتھ صفوی دور میں صحن عتیق(صحن انقلاب) کی تشکیل کا محور قرار پایا۔ اس عمارت مختلف ادوار میں کئی بار مرمت کی گئی اورسنہ1084 ہجری کے زلزلے کے بعد نادر بادشاہ کے حکم سے اس پر طلا کاری کا کام انجام دیا گیا،ان کے اوپر صفوی اور اقشاری دور حکومت کے کئی بیش قیمت کتبے بھی ثبت ہیں،ایوان طلا(ایوان زرّیں) نہ فقط روضہ منورہ امام رضا(ع) میں داخل ہونے کا اہم ترین راستہ ہے بلکہ یہ ایوان تاریخ، فن اور ایمان کی لازوال علامت بھی ہے ۔
رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کےمختلف صحنوں میں بنرز اور کتبے آویزاں کئے گئے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مؤرخہ8 ستمبر2025 بروز منگل کو ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ’’نبوی خواتین‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عراق، بحرین،لبنان اور سعودی عرب کی خواتین نے شرکت فرمائی۔واضح رہے کہ یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں منعقد کیا گیا۔
مؤرخہ 7ستمبر2025شب اتوار کو چاند گرہن لگا اس موقع پر حرم امام رضا(ع) میں نماز آیات باجماعت پڑھی گئی جس میں حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، واضح رہے کہ یہ نماز حجت الاسلام جعفر اسلامی فر کی امامت میں حرم رضوی کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں منعقد کی گئی ۔
حرم امام رضا(ع) سے چاند گرہن لگنے کے تصویری نظارے
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کا ہفتہ وار 258 واں پروگرام ’’پیغمبر اسلام کے مبارک نام کے سکوّں‘‘ کی نقاب گشائی کے موضوع پرحرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیم میں منعقد کیا گیا۔