حضرت امام علی رضا(ع) کے روضہ منورہ کی صفائی
مؤرخہ 27ستمبر2025 بروزہ ہفتے کو بوقت صبح حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی صفائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی، صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ،حرم امام رضا(ع) کے خادمین،بارہ روز جنگ کے شہداء خاندان،علمی اولمپیک مقابلوں کے منتخب شدگان اور آرٹ و ثقافت سے تعلق رکھنے والے چند ایک افراد نے شرکت فرمائی۔