آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ احمد مروی کے پیغام کا متن یوں ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
فخرِ عالم اسلام اور عظیم الشان شہید سید حسن نصر اللہ کے مومن اوربزرگوار والد محترم جناب سید عبد الکریم نصر اللہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی طور پر دکھ ہوا۔
یقیناً ایک مومن انسان کا منجی عالمِ بشریت کی ولادت سے منسوب ایّام میں اس دنیا سے رخصت ہونا ان کی اچھے انجام اور انتظار و ولایت سے روحانی وابستگی کی علامت ہے ۔
ایک ایسا باپ جس نے اپنی پوری عمر ایمان، اخلاص اور ایک مومن نسل کی تربیت میں گزار دی جس کا ثمر ایسا فرزند تھا جو آج بھی مزاحمت،عہد الہیٰ سے وفاداری اور امت مسلمہ کی عزت و عظمت کے دفاع کی علامت ہے ۔
میں حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ کے جور میں مرحوم کے معزّز خاندان خصوصاً لبنان کی جان نثار اور بہادر عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے پروردگار کی رحمت اور درجات کی بلندی اور شہید بیٹے کی ہمنشینی کے لئے دعا کرتا ہوں اور دعا ہے کہ خداوند متعال پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔
امید ہے کہ ان بابرکت ایّام کے طفیل اور ایک صالح اور مجاہد فرزند کی تربیت کے صلے میں مرحوم کی روح کو حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خاص عنایات شامل ہوں گی ۔
احمد مروی
متولی آستان قدس رضوی