آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ پری میٹنگ رضوی تعلیمات میں انسانی حقوق اور انسانی کرامت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور ایرانی قوم کے خلاف استعمار،عالمی تشدد اور ہائیبرڈ جنگ کا مقابلہ کرنے کے عملی طریقوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں منعقد کی گئی ۔
اس علمی اور بین الاقوامی پری میٹنگ میں ایران،امریکہ،انگلینڈ،آذربائیجان،پاکستان،شام،آسٹریلیااورکارائیب خطے سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، محققین اور میڈیا و ثقافتی مفکرین اور دانشوروں نے شرکت فرمائی جو رضوی تعلیمات کا جائزہ لیں گے جو انسانی کرامت کے دفاع اور عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اس پری میٹنگ میں چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے سیکرٹری جنرل اور تہران یونیورسٹی کے شعبہ عالمی مطالعات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید رضا عاملی اور تہران یونیورسٹی کے شعبہ یورپین مطالعات کے ڈائریکٹر اور اس پری میٹنگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضا باقری سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات نے اپنے اپنے خیالات پیش کئے ان شخصیات میں امریکہ سے اسلامی میڈیا کے مبلغ جناب شہریار مہدی نقوی،انگلینڈ میں اسلامی مراکز کے سابقہ امام جماعت اور محقق جناب جعفر علی لاڈک،آذربائیجان سے میڈٰیا ایکٹیویسٹ یگانہ کوثر نقی آوا،کشمیر سے تعلق رکھنے والی میڈیا ایکٹیویسٹ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے انگریزی ریڈیو کی میزبان محترمہ زینب عسکری(طرفۃ العین)،آسٹریلیا سے مسلم نوجوانوں کے تربیتی مرکز کے بانی اراکین میں سے جناب سامر نقد علی الحکیم،امریکہ سے اسلامی مفکر و محقق سید فرمان علی، برطانیہ اور کارائیب خطے سے بین الاقوامی مسلم مبلغ جناب محمد حسین تقی نخید،پاکستان سے اسلامی مبلغ و محقق جناب مرتضیٰ علی ولایتی،امریکہ سے ٹی وی اینکر اور نیوز کاسٹر محترمہ مرضیہ ہاشمیہ،شام سے اسلامی مبلغ و محقق رقبہ الیوسف اور اہلبیت عالمی اسمبلی کے امریکہ اور یورپ میں سربراہ اور محقق جناب جواد اسماعیلی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پری میٹنگ آستان قدس رضوی،عالمی کانگریس حضرت رضا،تہران یونیورسٹی اور عالمی اسمبلی اہلبیت(ع) کے باہمی تعاون سے تہران ٹائم کے مطابق صبح آٹھ سے عصر پانچ بجے تک منعقد کی گئی اور دلچسپی رکھنے والے افراد نے اس پری میٹنگ کو براہ راست لنک https://gcir.razavi.ir/pages/۲۷۱۶۷/۱ سے ملاحظہ کیا۔
قابل توجہ ہے کہ چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) ہر سال رضوی تعلیمات کو ثقافتی، سماجی اور انسانی حقوق کے پہلوؤں سے اجاگر کرنے اور علمی و بین الاقوامی مکالمے اور گفتگو کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کی جاتی ہے ۔
یہ کانگریس ایران اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مفکرین،محققین، دانشوروں اور ثقافتی و میڈیا ایکٹیوسٹوں کے ذریعہ انسانی کرامت کو فروغ دینے، ثقافتی نفوذ اور ہائیبر جنگ کا مقابلہ کرنے میں رضوی تعلیمات کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتی ہے ۔ اسی طرح دنیا بھر میں اہلبیت(ع) کی تعلیمات سے وابستہ علمی و فکری حلقوں کے مابین روابط، ہم آہنگی اور میڈیا تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے ۔