آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۱۵
۰۰:۴۵

۲۰۲۶/۰۲/۲۰

آستان خورشید میں جشن میلاد نور

آستان خورشید میں جشن میلاد نور
ولادت امام زمانہ(عج) کے ایام کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں ہر جگہ نور ہی نور پھیلا ہوا ہے ایسا نور جو صرف چراغوں سے نہیں پھوٹتا بلکہ امید اور انتظار سے جنم لیتا ہے ۔

پندرہ شعبان المعظم اور منجی عالمِ بشریت حضرت حجت ابن الحسن العسکری(ع) کی آمد کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں ہر جگہ خوشیوں کا سماں تھا ،ہر چراغ ظہور کی نوید دے رہا تھا اورٹمٹاتے برقی قمقمے منجی عالم بشریت کی ولادت کی خوش خبری سنا رہے تھے ۔ 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت ولی عصر(عج) کی ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں چراغانی کی گئی جس سے حرم کا گوشہ گوشہ ایک منفرد اور دلکش جلوہ پیش کر رہا تھا ،اس کام کے لئے حرم امام رضا(ع) کے لائیٹنگ کرنے والے ادارے نے چند دن پہلے سے ہی برقی قمقمےلگانے اورلائیٹنگ کرنی شروع کر دی تھی ۔
حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی، صحن آزادی، صحن جمہوری اسلامی، مسجد گوہر شاد، صحن امام حسن مجتبیٰ(ع)،باب الہادی(ع)، باب الکاظم(ع)، صحن پیامبر اعظم(ع) اور بست شیخ طوسی، نواب صفوی اور شیخ طبرسی میں لائیٹنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ صحن پیامبر اعظم(ص) کو بھی مکمل طور پر سجایا گیا تھا۔ 
چراغانی کے لئے باب الکاظم (ع) اور باب الہادی(ع) پر تین ہزار برقی قمقموں کی جھالریں نصب کی گئیں جس کے باعث حرم مطہر کے داخلی راستوں پر بصری خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 
واضح رہے کہ  لائیٹنگ کرتے وقت کم توانائی استعمال کرنے والے ایل ای ڈی قمقموں سے استفادہ کیا گیا۔ 
ان تمام اقدامات سے نیمہ شعبان  میں حرم امام رضا(ع) نور، امید اور مہدوی خوشیوں کا مرکز لگ رہا تھا اور زائرین نے اس روح پرور اور روحانی فضا میں خوشیاں منائیں اور دعا و مناجات کیں ۔ 
شب پندرہ شعبان کی رات شروع ہوتے ہی منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی(عج) کی ولادت کی خوشی میں نقارے بجا کر مولا کی آمد کی خبر دی گئی ،زائرین و مجاورین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو،لبوں پر مسکراہٹیں اور سینے پر ادب سے ہاتھ رکھے ہوئے تھے اور اپنے مولا امام عصر کی ولادت کی مناسبت سے  امام رضا(ع) کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں مبارک باد پیش کر رہے تھے۔ 
حرم کے کونے کونے سے سلام و صلوات کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ،حرم کے ایوانوں پر نصب مہدوی کتبے اللہ کی آخری حجت کی ولادت کے جشن کی شان و شوکت کو مزید چار چاند لگا رہے تھے ،حرم امام رضا علیہ السلام کی شفا والی جالی(پنجرہ فولاد) پر کثیر تعداد میں زائرین موجود تھے جن کے لبوں پر اس رات ’’اللھم عجل لولیک الفرج‘‘ کی دعا تھی۔ 
مولا کی آمد کی مناسبت سے خصوصی جشن کا انعقاد
’’جان جہان‘‘ کے عنوان سے حضرت امام زمانہ(عج) کا خصوصی جشن نماز مغربین کے فوراً بعد حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں منعقد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ 
جشن کی اس تقریب کا آغاز زیارت آمین اللہ کی قرائت سے ہوا جس کے بعد مداح اہلبیت(ع) جناب علی ملائکہ نے قصیدے اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے 
اس موقع پرایران کے مشہور خطیب حجت الاسلام ناصر رفیعی نے امام زمان(ع) کی شخصیت پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت امام زمانہ(عج) کی ولادت با سعادت 255 ہجری قمری میں ہوئی ، حکومت بنی عباس کی جانب سے لاحق خطرات کی وجہ سے آپ بہت ہی کم مدت ظاہری طور پر لوگوں میں رہے ۔ 
انہوں نے کہا شب ولادت امام زمان(عج) کے موقع پر امام حسن عسکری(ع) نے اپنے شیعوں کو وسیع دستر خوان پرکھانا کھلایا اور مولا کی آمد کی خبر دی لیکن سیاسی حالات اور خطرات کے باعث فقط چند ایک خاص افراد کو امام زمانہ(عج) کی زیارت کا شرف بخشا۔
حضرت امام حسن عسکری(ع) کی 260 ہجری میں شہادت ہوئی اور اسی وقت سے امام کی غیببت صغری کا زمانہ شروع ہو گیا ، غیبت صغریٰ کا دور69 سال تک رہا اور اس زمانے میں امام علیہ السلام کا اپنے چاہنے والوں سے رابطہ چار نائبین کے ذریعہ تھا۔ 
 حجت الاسلام رفیعی نے مہدویت کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ(عج) کی غیبت کبریٰ329 ہجری قمری سے شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے ،اصلِ مہدویت کو سارے اسلامی فرقے قبول کرتے ہیں اور دیگر ادیان جیسے عیسائیت وغیرہ بھی منجی آخر الزمان پر یقین رکھتے ہیں۔ 
حجت الاسلام رفیعی نے مہدویت کی دوسری اہم اصل امام زمانہ(عج) کے قیام کو عالمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے انبیائے کرام کی ذمہ داری مخصوص خطے تک رہی ہے لیکن حضرت امام مہدی(عج) کا قیام پوری زمین پر ہوگا اور الہی  وعدے کے مطابق زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ 
انہوں نے تیسری اصل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت کے قیام مقصد عدل و انصاف  کا قیام اور ظلم کا خاتمہ ہے اور دنیا میں امید کو زندہ کرنا ہے ۔انہوں نے انتظار کی ثقافت کو بھی ایک اہم اصل قرار دیا۔ 
آخر میں انہوں نے امام زمانہ(عج ) کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کی۔ 
اس رات کو شب بیداری کے خصوصی اعمال بھی انجام دئے گئے  جن کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور ’’اللھم عجل لولیک الفرج‘‘ کی دعاؤں سے ہوا، یہ رات روایات کی بنا پر شب قدر کی طرح فضیلت رکھتی ہے ۔ 
   اس موقع پرحجت الاسلام فریمانہ نے شب نیمہ شعبان کے اعمال بیان کئے جن کے بعد آیت اللہ سید محمد مہدی باقری نے امام زمان(عج) کے مقام و مرتبہ کے موضوع پر خطاب کیا ۔ 
انہوں ںے کہا کہ قرآن کی سورہ حدید کی پہلی چھ آیات میں خدا نے اپنا اور اپنے بھیجے گئے رسول حضرت محمد مصطفیٰ کا تعارف کرایا اوران کو جو ذمہ داری دی اسے بیان کیا۔
 حجت الاسلام فریمانہ نے کہا کہ پوری تاریخ میں ابلیس کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ انسان کو امامِ حق سے جدا کیا جائے کیونکہ ولی خدا شیطانی حیلوں اور مکر و فریب کے مقابلے میں ایک مضبوط ڈھال ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ پروگرام کے اختتام پر شب بیداری کرنے والے مومنین نے زیارت امام زمان(عج) قرائت کر کے قطب عالم امکان کی بارگاہ میں عقیدت و احترام پیش کیا، اس کے علاوہ زیارت سید الشہداء اور اس رات کے مخصوص اعمال بجالائے گئے اور دعائے کمیل بھی پڑھی گئی۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد آستان خورشید میں جشن میلاد نور انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد دوسرے بین الاقوامی سلمان میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے  افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات   چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال  صحنِ جموری کے مینار کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا،ایرانی انجینئرز کی اعلیٰ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے سیرت امام رضا(ع) کی روشنی میں مختلف ادیان کے مابین مناظروں کے انعقاد پر زور چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے زیر سایہ پاکستان اور ایران کے مابین علمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پویش ها