آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 403
23:10

2026/08/13

امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت

رثی
 رضوی ہسپتال کے اطراف میں قائم امام رضا (ع) موکب ہرسال کی طرح اس سال بھی امام رضا(ع) کے اسکولوں کے بچوں اور اسٹاف کی جانب سے پیدل چل کر مشہد پہنچنے والے زائرین اور مجاورین  کی میزبانی کا ایک اہم مرکز رہا ۔   

آستان نیوز کے مطابق اس سال بھی حضرت امام رضا علیہ السلام کے ایام شہادت میں، امام رضا(ع) اسکولوں کے بچوں اور اسٹاف کے افراد نے رضوی ہسپتال کے کارکنوں کے ساتھ مل کر حرم مطہر رضوی پہنچنے والے زائرین کے راستے میں امام رضا(ع) موکب کی جانب سے متعدد اسٹالیں لگائيں اور زائرین کو  رفاہی، سماجی اور ثقافتی خدمات فراہم کیں ۔
امام رضا(ع) کے موکب کی اسٹالوں میں سے ایک اسٹال میں جس کا انتظام امام رضا (‏‏‏ع) بوائز اسکول کے اسٹاف، بچوں اور والدین کے تعاون سےکیا گيا تھا  زائرین کے ہمراہ آنے والے بچوں کو کتابیں،نقاشی کی کاپیاں اور پینسلز دی گئيں۔ اس کے علاوہ انعامی مقابلوں کا بھی اہتمام ہوتا رہا اور بہترین جواب دینے والے بچوں کو طرح طرح کے انعامات سے نوازا گیا
جبکہ موکب کے ایک اور حصے میں اسکولی بچیوں کے لئے سلائي اور کڑھائی سکھانے کا بھی انتظام کیا گيا تھا ساتھ ہی پیدل چل کر آنے والے زائرین کے بدن اور ہاتھ پیر کا برقی مشینوں سے ماساج بھی کیا گيا اور سبھی زائرین کے لئے کھانے پینے کا بھی معقول انتظام کیا گيا تھا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم