آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ تعلیمی دورہ «اِنعاشُ العَقل» کا مقصد حفظِ قرآنِ کریم کے عمل کے دوران فکری اور قرآنی بصیرت کو فروغ دینا اور اسلامی تعلیمات سے گہرا استفادہ کرنا ہے۔ اس تقریب کے انعقاد کے ساتھ ہی اس کا ابتدائی دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
یہ دورہ قرآن کریم کو حفظ کرنے والوں کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ، ان کی توجہ آیات قرآنی کے فکری اور معرفتی پہلوؤں نیز حفظ اور قرآنی معارف کی کو ایک دوسرے سے جوڑ نے کی طرف مبذول کرنے کی ایک کاوش ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے اس دورہ کی اختتامی تقریب میں «اِنْعاشُ العَقل» کے انعقاد میں مصروف عمل افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ، قرآن کریم کے معارف سے زیادہ سے زیادہ انس کے ساتھ ساتھ تفکر اور تعقل کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے سربراہ نے قرآن سے انس ،تفکر اور معرفت حاصل کرنے پر توجہ دینے پر زور دیا اور قرآنی سرگرمیوں کے عمل میں قرآن کریم کی تعلیمات سے زیادہ گہرائی سے استفادہ کی اہمیت پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ مقدماتی اور ابتدائی دورہ ’’ انعقاش العقل‘‘ کی اختتامی تقریب کے ختم ہونے سے پہلے اور دوسرے دورہ کے منتخب افراد اور حافظان قرآن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ ’’انعاش العقل ‘‘ کا انعقاد آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کی حفظ کے حوالے سے تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ تھا۔