آستان نیوز کے مطابق اس سال بھی حضرت امام رضا علیہ السلام کے ایام شہادت میں، امام رضا(ع) اسکولوں کے بچوں اور اسٹاف کے افراد نے رضوی ہسپتال کے کارکنوں کے ساتھ مل کر حرم مطہر رضوی پہنچنے والے زائرین کے راستے میں امام رضا(ع) موکب کی جانب سے متعدد اسٹالیں لگائيں اور زائرین کو رفاہی، سماجی اور ثقافتی خدمات فراہم کیں ۔
امام رضا(ع) کے موکب کی اسٹالوں میں سے ایک اسٹال میں جس کا انتظام امام رضا (ع) بوائز اسکول کے اسٹاف، بچوں اور والدین کے تعاون سےکیا گيا تھا زائرین کے ہمراہ آنے والے بچوں کو کتابیں،نقاشی کی کاپیاں اور پینسلز دی گئيں۔ اس کے علاوہ انعامی مقابلوں کا بھی اہتمام ہوتا رہا اور بہترین جواب دینے والے بچوں کو طرح طرح کے انعامات سے نوازا گیا
جبکہ موکب کے ایک اور حصے میں اسکولی بچیوں کے لئے سلائي اور کڑھائی سکھانے کا بھی انتظام کیا گيا تھا ساتھ ہی پیدل چل کر آنے والے زائرین کے بدن اور ہاتھ پیر کا برقی مشینوں سے ماساج بھی کیا گيا اور سبھی زائرین کے لئے کھانے پینے کا بھی معقول انتظام کیا گيا تھا ۔