آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 412
23:37

2026/08/13

حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام

ریس
ماہ صفر کے آخری ایام میں حرم امام رضاعلیہ السلام میں زائرین اور ماتمی انجمنوں کی بڑی تعداد میں آمد اور موسم گرما کے پیش نظر حرم کے صحنوں اور دیگر مقامات کو مرطوب اور ٹھنڈا  رکھنے کے لئے پانی کی بوچھار یا مسٹنگ سسٹم کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گيا ہے تاکہ امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور عزاداروں کو کسی قسم کی گرمی اور پریشانی کا احساس نہ ہوسکے  

 آستان نیوز کے مطابق ، حرم مطہر رضوی کے شعبہ خدمات زائرین کے سربراہ محمد شبان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام رضا علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر زائرین کی رفاہ و آسائش کے لئے تمام تر کوششیں اور توانائیاں بروئے کار لائی گئي ہیں کہاکہ صفر کے آخری ایام میں ملک اور بیرون ملک سے بہت بڑی تعداد میں زائرین اور عزاداروں کی مشہد مقدس اور حرم میں موجودگی کو دیکھتے ہوئے زائرین کی زیارت کو پرسکون اور آسان بنانے کی غرض سے حرم کے سبھی مقامات میں رفاہیات کے بہترین انتظام کئے گئے ہيں اورخاص طور پر پانی کے چھڑکاؤ یا مسٹنگ سسٹم کا  وسیع انتظآم کیا گيا ہے تاکہ گرمی کے موسم میں بھی حرم کے صحنوں اور دیگر مقامات پر کسی طرح کی گرمی کا احساس نہ ہو ، اور زائرین کو مرطوب ہوا ملتی رہے ۔
 
ہوا کو مرطوب اور لطیف بنانے کے لئے مسٹنگ سسٹم کا قیام

محمد شبان نے زائرین اور مجاورین کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے حرم مطہر کے صحنوں میں مسٹنگ سسٹم کے قیام کا ذکر کرتے ہوئۓ کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے آزادی ، کوثر، غدیر، امام حسن مجتبی (ع) اور دیگر صحنوں اور زائرین کے راستوں منجملہ باب الہادی، باب الکاظم اور صحن پیغمبراعظم(ص) میں مسٹنگ سسٹم لگائے گئے ہيں تاکہ زائرین لطیف انداز میں پانی کی بوچھار سے خنکی کا احساس کریں اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہيں اور ماتمی انجمنیں بھی سکون کے ساتھ نوحہ خوانی و سینہ زنی کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین اور ماتمی انجمنوں کے لئے خدمت رسانی کا یہ سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری ہے اور عزاداروں اور زائرین کی بھیڑ اور کثرت کو دیکھتے ہوئے ہی مسٹنگ سسٹم کو تنظیم کیا گيا ہے -


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر