آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 415
23:50

2026/08/13

ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے

ری
 آستان قدس رضوی کے قائمقام متولی نے بتایا ہے کہ ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ سے زائد زائرین اہل بیت اطہار علیھم السلام کی ہستیوں کے ایام شہادت میں مشہد مقدس پہنچے ۔

 آستان نیوز کے مطابق آستان قدس رضوی کے قائمقام متولی مصطفی فیضي نے پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ، امام حسن مجتبی علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کے ایام شہادت میں مشہد پہنچنے والے زائرین کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک  ایران کے مختلف شہروں سے چارملین سات لاکھ سے زائد زائرین مشہد پہنچ چکے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ان زائرین میں 7 لاکھ زائرین مختلف شہروں سے پیدل چل کر مشہد مقدس پہنچے ہيں ۔

مصطفی فیضي نے زائرین کی اتنی کثیر تعداد کی پذیرائي اور میزبانی کے تعلق سے انجام دئے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان زائرین کی پذیرائي کے لئے صرف حرم امام رضآ علیہ السلام کے اطراف میں 2000 سے زائد موکب لگائے گئے جو ہر وقت زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زائرین کی تعداد کافی زیادہ تھی اور اس چیز کا اندازہ پہلے سے ہی لگاليا گیا تھا چنانچہ اسی اعتبار سے زائرین کی میزبانی کےلئے منصوبہ بندی بھی کرلی گئي  اور آ‎ستان قدس رضوی نے زائرین کی پذیرائي کے لئے تمام وسائل و ذرائع سے استفادہ کیا
آ‎ستان قدس رضوی کے قائمقام متولی نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم اور اس کے اطراف میں ماتمی انجمنوں اور زائرین کے ذریعے عزاداری اور نوحہ و ماتم کا بھی خاص انتظام کیا گيا تھا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم