آستان نیوز کے مطابق آستان قدس رضوی کے قائمقام متولی مصطفی فیضي نے پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ، امام حسن مجتبی علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کے ایام شہادت میں مشہد پہنچنے والے زائرین کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ایران کے مختلف شہروں سے چارملین سات لاکھ سے زائد زائرین مشہد پہنچ چکے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ان زائرین میں 7 لاکھ زائرین مختلف شہروں سے پیدل چل کر مشہد مقدس پہنچے ہيں ۔
مصطفی فیضي نے زائرین کی اتنی کثیر تعداد کی پذیرائي اور میزبانی کے تعلق سے انجام دئے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان زائرین کی پذیرائي کے لئے صرف حرم امام رضآ علیہ السلام کے اطراف میں 2000 سے زائد موکب لگائے گئے جو ہر وقت زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زائرین کی تعداد کافی زیادہ تھی اور اس چیز کا اندازہ پہلے سے ہی لگاليا گیا تھا چنانچہ اسی اعتبار سے زائرین کی میزبانی کےلئے منصوبہ بندی بھی کرلی گئي اور آستان قدس رضوی نے زائرین کی پذیرائي کے لئے تمام وسائل و ذرائع سے استفادہ کیا
آستان قدس رضوی کے قائمقام متولی نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم اور اس کے اطراف میں ماتمی انجمنوں اور زائرین کے ذریعے عزاداری اور نوحہ و ماتم کا بھی خاص انتظام کیا گيا تھا ۔