آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 446
01:16

2026/08/31

حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد

ذی
پیغمبراکرم ( ص) اور امام جعفرصادق علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی «میلاد جشن صادقین » منعقد ہوا

آستان نیوز کے مطابق اس خصوصی جشن میں جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کے زیراہتمام رواق غدیر میں منعقد ہوا حاضرین نے ابتدا میں معنوی فضا میں میثم عباس سحر کے ساتھ مل کر منقبت خوانی کی اور زیارت امین اللہ پڑھی  اور یوں اپنے قلوب کو امام رئوف کے حرم کی ضریح مبارک کی جانب متوجہ کیا ۔
پاکستان کے عالم دین حجت الاسلام سید محمد قرہ العین عابدی نے اس جش میں خطاب کے دوران پیغمبر اکرم ( ص) کی خصوصیات اور ان کی عظیم شخصیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا وندکریم نے قرآن کریم میں پیغمبر اسلام ( ص) کی جو ایک اہم خصوصیت اور صفت بیان کی ہے  وہ <<رحمت للعالیمن>> ہے  
 
حجت الاسلام قرہ العین عابدی نے آیہ و «وَما أرسَلناکَ إِلّا رَحمَةً لِلعالَمین» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبراکرم ( ص) صرف کسی ایک قوم ، سرزمین ، یا خاص طبقے کے لئے مبعوث نہيں ہوئے بلکہ آنحضور کی رحمت پوری دنیا پر محیط ہے
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے پیغمبر اکرم ( ص) کی شخصیت کو متعارف کرانے کے لئے ان کے الگ الگ اوصاف بیان کئے ہیں؛ << مزمل>> و << مدثر>> انہی جملہ اوصاف میں سے ہیں اور خدا وندعالم نے  اسی طرح << رئوف >> اور << رحیم >> ،  <<بشیر>> اور << نذیر>> کے طور پر بھی پیغمبر کو متعارف کرایا ہے ایسا پیغمبر جو بشیر بھی ہے اور نذیر بھی ہے اور انسانوں کی نور اور سعادت کی جانب رہنمائی کرتاہے ۔    

اس خصوصی جشن میں عرفان مہدی حیدری اور ظہیر عباس ربانی نے بھی قیصدہ خوانی کی اور پوری محفل اور جشن میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جاتا رہا اور حرم مطہر کی معنوی فضا میں زائرین نے اس مبارک شب کی معنویت سے خود کو مستفیض کیا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد