آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۲
۰۹:۴۷

۲۰۲۵/۰۹/۱۳

اسپیشل اکنامک زون سرخس میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع و ترقی

اسپیشل اکنامک زون سرخس میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع و ترقی
صوبائی منتظمین کی موجودگی میں اسپیشل اکنامک زون سرخس میں انرجی سائٹ کے ریلوے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔
اسپیشل اکنامک زون سرخس میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع و ترقی

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انرجی سائٹ میں ریلوے لائنوں کے اہم توسیعی منصوبے  کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرخس اکنامک زون کے ادارے  کی اولین ترجیح ریلوے نیٹ ورک کی توسیع اور سٹرکوں اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہونی چاہئے اور اس کام کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔ 
اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر رجبی مقدم نے کہا کہ یہ منصوبہ 700ارب ریال کی ابتدائی سرمایہ کاری سے مکمل ہوا ہے اور اس کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ انرجی کے شعبے   میں قائم تمام سرمایہ کاروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی سائٹس براہ راست خطے کے اندرونی نیٹ ورک اور بین الاقوامی لائنوں سے منسلک ہو جائیں گی۔
 انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ملک کے لاجسٹیکل ہب کے طور پر کام کرے گا بلکہ خطے میں متوازن ترقی اور پائیدار روزگار کے قیام کے حوالے سے بھی ایک اہم قدم ہے ۔ 
 رجبی مقدم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں پرائیویٹ سائٹس تک رسائی کے لئے راستے کی تعمیر اور کنسٹرکشن اور ریل بچھانے کے کام شامل ہیں، یہ منصوبہ محض چھے مہینوں میں مکمل ہوا ہے ۔
اسپیشل اکنامک زون سرخس کو لاجیسٹک ہب میں تبدیل کرنا
انہوں نے بتایا کہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع و ترقی اور ایک جدید لاجسٹک  ایریا کا قیام ہمارے اہم پروگراموں میں سے ہے ،جو اس خطے کو ایک لاجسٹک ہب میں تبدیل کرنے لئے ہیں،نیز ہم ایک اکو سسٹم قائم کرنے کے خواہاں ہیں جو بین الاقوامی راہداری کی تجارتی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کر سکے۔ 
 انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون سرخس، وسطی ایشیا کی وسیع ریلوے نیٹ ورک اور بین الاقوامی لائنوں تک رسائی، 51 کلومیٹر طویل اندرونی ریلوے نیٹ ورک، پرائیویٹ سیکٹر کےکثیر المقاصد ٹرمینلز اور لاجسٹک نقل و حمل کے میدان میں مناسب بنیادی ڈھانچے جیسے منفرد فوائد رکھنے کی وجہ سے ملک کے لاجسٹک اور نقل و حمل کی صنعت کے مرکز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 
آخر میں رجبی مقدم  نے تاکید کی کہ سرخس کا علاقہ بین الاقوامی راہداریوں پر ہونے اور اپنے اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے ہمیشہ سے خطے کی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ