آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 106
21:34

2026/02/07

بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے 

بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے 
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور نے قومی سطح پر دی گئی ریسرچ کال کے بعد بین الاقوامی سطح کی تحقیق کے پانچ موضوعات کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز سے 31 ریسرچ پرپوزل اکھٹے کئے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام اور پیغام کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے مقصد سے 2025 میں ایک منظم تحقیقی لائحہ عمل کے تحت قومی سطح پر ریسرچ کال دی جس میں آستان قدس رضوی کے مختلف شعبہ جات کی تحقیقی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح کی تحقیق کے لئے 27 ابتدائی تجاویز دریافت کیں ۔ 
ان تجاویز کی متعلقہ شعبوں کی جانب سے بین الاقوامی تحقیقاتی گروپ کے فریم ورک میں منعقدہ چھے اجلاسوں کے دوران جانچ پڑتال کی گئی ،ان اجلاسوں کو آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی نگرانی میں منعقد کیا گیا جن میں یونیورسٹیوں کے تحقیقی معاونین اور ریسرچ سینٹرز کے ممتازمنتظمین نے شرکت کی۔ 
ان اجلاسوں کے اختتام پرآستان قدس رضوی کے بین الاقوامی اسٹریٹجک اہداف سے ہم آہنگ گیارہ بہترین تجاویز کو منتخب کیا گیا اور پہلے مرحلے میں ان تجاویز میں سے پانچ ترجیحی تحقیقی موضوعات کے لئے دستاویز(REP) تیار کی گئی اورملک کے علمی و تحقیقی مراکز کو انٹرنیٹ کے ذریعہ پرپوزل اکھٹی کرنے کے لئے ریسرچ کال دی گئی ۔
اس ریسرچ کال کو گذشتہ برسوں کی طرح رواں سال بھی تحقیقی اداروں اور تحقیقی مراکز کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور مجموعی طور پر مختلف تحقیقی مراکز سے 31 تحقیقی پرپوزلز موصول ہوئے ۔ 
فی الوقت تمام تحقیقی پرپوزلز کو جائزہ لینے والی کمیٹیوں کے سپرد کیا گیا ہے تاکہ ان کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ان کی درجہ بندی کی جا سکےاور اس کے بعد ان منتخب پرپوزلز کا اگلا قدم یہ ہوگا  کہ ان پر تحقیقاتی ضروریات کو پورا کرنے اور حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے ہدف سے کام شروع کیا جائے گا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی