آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 111
23:17

2026/02/15

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اہانت اور ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیان کا مشترکہ مذمتی بیان

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اہانت اور ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیان کا مشترکہ مذمتی بیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیوں کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اہانت اور ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے ، اس مذمتی بیان میں جو حریمِ ولایت اورامت مسلمہ واحدہ کے دفاع میں شائع کیا گیا ہے کچھ اس طرح سے ذکر ہوا ہے :  

بسم الله الرحمن الرحیم
إِنَّ اللَّهَ یُدَافِعُ عَنِ الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُورٍ حج، ۳۸
ہم خداوند منّان کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ایک بار پھر سے حق و باطل کے معرکہ میں فتح اور نصرت مومنین کے شامل حال فرمائی اورجاہلوں،منافقوں اور کافروں کی دہشتگردانہ جنگ جو زمانے کے فرعونوں اور نمرودوں کی ناپاک سربراہی میں مسلط کی گئی ،رہبر معظم انقلاب اسلامی (مد ظلہ العالی)کی حکیمانہ اور دانشمندانہ قیادت،ایرانی قوم کی بصیرت افروز اور شجاعانہ موجودگی،مسلح افواج،پولیس،سیکیورٹی اداروں،بسیجی جوانوں اور دیگر غیور طبقات کی فداکاریوں اور جانفشانیوں کے نتیجے میں دشمنانِ اسلام کو ذلّت آمیز شکست ہوئی۔
ان ہولناک اور دردناک جرائم کے نتیجے میں وطنِ عزیز کے ہزاروں فرزندان شہید اور زخمی ہوئے ،ہزاروں قرآن کریم نذرِآتش کئے گئے اور سینکڑوں کی تعداد میں مساجد،امام بارگاہیں،مدارس،کتب خانے اور مزارات کو نقصان پہنچا،جس کی وجہ سے ایرانی عوام کے دلوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ 
یقیناً ان شرور اقدامات کے نتائج تمام ملکی اور غیرملکی آمرین،حامیوں اور عاملوں کے دامن گیر ہوں گے اورسخت عذاب اور سزا ان کے انتظار میں ہے ۔
اس مذمتی بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ اس بارہ روزہ جنگ کی رسوائی اور ذلّت آمیز شکست اور رہبر معظم انقلاب  اور ایرانی قوم کے سامنے مسلسل ناکامیاں امریکہ کے ناکام صدر کے دل میں داغ تازہ کر گئی ہیں،جس کے نتیجے میں اس نے ایک بار پھر سے اسلامی انقلاب کے معززو مقتدر رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای( مدّ ظلہ العالی) کے خلاف بکواسات اور ہرزہ سرائی کا سہارا لیا ہے ۔ 
امریکی نفرت انگیز حکومت کا سربراہ یہ جان لے کہ اگر اس نے ولی امر مسلمین اور دنیا بھرکے شیعوں کے مرجع تقلید کے خلاف اپنی بے شرمانہ زبان درازی اور احمقانہ بیانات کا سلسلہ جاری رکھا تو یقیناً مومنین،مجاہدین اور علمائے کرام کے سخت اور دندان شکن جواب کا سامنا کرنا پڑے گاجس سے پورا خطہ عدمِ استحکام کا شکار ہو سکتا ہے ،بلکہ عالمی استکبار کے دنیا بھر میں پائے جانے والے مفادات مسلماوں کے غصب کی آگ میں جل اٹھیں گے۔ 
تَبَّتْ یَدَا أَبِی لَهَبٍ وَتَبَّ، مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَ مَا کَسَبَ، سَیَصْلَى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ مسد، ۱-۳
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات کے متولیان اورادارہ اوقاف و فلاحی امور اور حج و زیارت میں  ولی فقیہ کے نمائندگان ایک بار پھر سے بلند اور واضح آواز میں امت مسلمہ کے امام اور مزاحمتی محاذ کے علمبردار حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای( مدّ ظلہ العالی) کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ولی فقیہ کے مقدس مقام کی ہر توہین یا اہانت کی شدیدالفاظ میں  مذمت کرتے ہیں۔ 
مذمتی بیان کے آخر میں آیا ہےکہ حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ کے جوار میں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام امامزادوں کے مزارات کے جوار میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی،طول عمر،ایرانی قوم کی سربلندی اور دشمنانِ اسلام کی رسوائی کے لئے دستِ دعا بلند کرتے ہیں اور بارگاہ ربّ العزت میں منجئ عالمِ بشریت حضرت حجت بن الحسن(عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے جلد از جلد ظہور کے لئے استغاثہ کرتے ہیں۔ 
یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ محمد، ۷
متولی آستانِ قدس رضوی
متولی آستان مقدس حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
متولی آستان مقدس حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم علیہما السلام
متولی آستان مقدس حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام
متولی آستان مقدس مسجد جمکران
ادارہ اوقاف اور فلاحی امور میں ولی فقیہ کا نمائندہ
حج و زیارت آرگنائزیشن میں ولی فقیہ کا نمائندہ


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد