آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 503
13:16

2026/10/29

مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال

ذف
حرم مطہر رضوی کے خدام کی مشہید کے ہوائي اڈے پر عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال

امام رضا (ع) کی ملکوتی بارگاہ کے خدام نے مشہد کے شہید ہا شمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچ کر عراق کے قبائلی شیوخ اور سرداروں کا استقبال کیا جو رہبر معظم انقلاب (حفظہ اللہ تعالی) کی دعوت پر مشہد مقدس مشرف ہوئے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے  مطابق، بدھ 28 اکتوبر کی دوپہر آستان قدس رضوی کے قائم مقام متولی، حرم مطہر رضوی کے دربانوں اور فراشوں کے خدام اور چند حکام کے  ہمراہ  مشہد کے  شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پر پہنچے اور امام رئوف (ع) کے خصوصی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مشہد مقدس آمد پر انہيں خوش آمدید کہا 

یہ وفد عراقی قبائلی سرداروں اور شیوخ پر مشتمل ہے جو "قائد شہید امت" کی شاندار تشییع جنازہ میں عراقی قوم کی تکریم و تجلیل کے  مقصد سے  اور رہبر معظم کی دعوت پر مشہد مقدس کا سفر کر چکے ہیں

مشہید کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے  خادموں کی طرف سے  عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال

اس تقریب میں  حرم مطہر رضوی کے  خدام نے مہمان نوازی آداب اور روایتی تشریفات کو ملحوظ رکھتے ہوئے عراقی مہمانوں کا استقبال کیا۔ خدمت کے سرکاری لباس میں   ملبوس خدام کی موجودگی، گرم جوش اور پرخلوص استقبال، خوش آمدید کہنے کا عمل اور آمد کے  وقت مہمانوں کے کے  ساتھ   چلنا، مہمانوں کی تکریم اور  احترام اور ایرانی۔اسلامی مہمان نوازی کی دیرینہ روایت کی پاسداری کا ایک حسین منظر تھا ۔

استقبالیہ  تقریب میں  بارگاه منور رضوی کے  خدام کی موجودگی، تشریفاتی پہلو کےعلاوہ، رضوی ثقافت میں مہمانوں کے  خصوصی مقام اور   ایران اور عراق کے عوام کے درمیان گہرے  دینی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی اہمیت کی عکاس ہے؛ ایسے تعلقات جن کی جڑیں اہلبیت عصمت و طہارت  (ع) کی محبت اور حضرت امام رضا (ع) کے  آستانہ مقدس سےعقیدت میں  پیوست ہیں ۔
یہ استقبال آستان مقدس رضوی میں مہانوں کی تکریم کی علامت اور ایرانی مہمان نوازی کے کلچر کا ایک مظہر ہے؛ ایک ایسا کلچر جہاں بزرگوں  کا احترام، مہمانوں کا شایان شان استقبال اور ان کی   پرسکون اور باعزت آمد  کی زمین ہموار کرنا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان