آستان نیوز کے مطابق شہید صدر عالمی ایوارڈ کمیٹیوں کےمختلف شعبوں کے سربراہوں سے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر مصطفی فقیہ اسفندیاری نے علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی روشوں پر بات چيت کی ۔
اس ملاقات میں اب تک کے انجام پانے والے اقدامات اور سرگرمیوں کی ایک رپورٹ بھی پیش کی گئي اور ساتھ ہی آستان قدس رضوی اور شہید صدر عالمی ایوارڈ کمیٹیوں کے درمیان علمی اور ثقافتی پروگراموں کا جائزہ لیا گيا
اس اجلاس میں اسی طرح ایران اور عالم اسلام کی سطح پر علمی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے اور آستان قدس رضوی اور شہید صدر عالمی ایوارڈ کمیٹیوں کے سکریٹریٹ کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کر نے پر خاص طور پر گفتگو ہوئي ۔