آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۳۹
۰۰:۲۷

۲۰۲۶/۰۳/۱۱

حالیہ صدیوں کی عظیم ہستی کے پاک خون کا انتقام لے کررہیں گے۔

حالیہ صدیوں کی عظیم ہستی کے پاک خون کا انتقام لے کررہیں گے۔
امریکا اور اسرائیل کے ناپاک ہاتھوں رہبرامت حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی شہادت کے بعد  ایران کے مقدس مقامات اور امام زادوں کے مقبروں کی انتظامیہ کے سکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے 

بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس جرم کے مرتکبین کو یہ جان لینا چاہئے اب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لئے کوئي بھی ریڈ لائن باقی نہیں رہ گئی ہے عصرحاضر کے عظیم مرد مجاہد کے پاک اور مطہر خون کا انتقام پوری قوت کے ساتھ لیا جائے گا کہا گيا ہے کہ 
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً
امت اسلامیہ کے پیشوا اور زعیم آسمانی ہوگئے۔ 
مسلمانان جھان کے شجاع و بصیر مرجع تقلید اور ایران اسلامی کی تاریخ کے عظیم رہبر، سامراجی طاقتوں اور دنیا کی جابرحکومتوں کے مقابلے میں ایک طویل عرصے تک مجاہدت اور استقامت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے بعد دنیا کے شقی ترین انسانوں کے ہاتھوں اپنے اماموں اور پیشواؤں امام علی اور امام حسن علیھما السلام کی تاسّی اور پیروی کرتے ہوئۓ ماہ مبارک رمضان میں روزہ کی حالت میں بھوکے اور پیاسے ٹکڑے ٹکڑے بدن کے ساتھ اپنے پروردگار کے حضورمشرف ہوگئے اور منصب شہادت پر فائز ہوئے 
شہادت ہی اس پورے عرصے میں ان کی بلاوقفہ اور پیہم کوششوں اور مجاہدتوں کا اجر تھی ۔ ان کا نظریہ اور مکتب یہ ہے کہ دور حاضر کے یزیدیوں کی توسیع پسندیوں اورسرکشی کے مقابلے میں استقامت اورپائيداری ہی منزل سعادت و نجات کی جانب لے جانے والا واحد راستہ ہے  
رہبرانقلاب اسلامی نے جو محاذ استقامت کے علمبرداراور مظلومین عالم کے حامی تھے انتہائی دانشمندی ، شجاعت اور راسخ ایمان کے ساتھ اسلامی انقلاب کے قابل فخرراستے کی رہنمائي کی اور ثابت کردیا کہ سامراج کے مقابلے میں استقامت، قوم کی عزت اور قومی اقتدار کا اصل ستون ہے      
رہبرانقلاب اسلامی کی شہادت ان کے مشن اور استقامت کا اختتام نہيں ہے بلکہ امت اسلامیہ کے اتحاد اور استقامت کے نئے باب کا آغاز ہے اور ایرانی قوم اپنے اتحاد اور اقتدار کے ساتھ ان کے  پر افتخار راستے اور مشن کو پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائے گي    
ایران میں مقدس مقامات اور امام زادوں کے مقبروں کی انتظامیہ کے سکریٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس عظیم حادثہ کی حضرت ولی عصرعج اللہ تعالی فرجہ الشریف ، علما، دنیا کی اقوام اور حریت پسندوں بالخصوص ایران کی باشرف قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہيں ۔
ایرانی قوم اپنی ہوشیاری اور اتحاد سے امام  خامنہ ای(رضوان اللہ تعالی علیہ) کے پاک خون  کواسلامی انقلاب کی اعلی امنگوں کی پیشرفت، اقتدار اور اس کو عملی جامہ پہنانےکا سرمایہ قرار دے گي ۔ اور مجرموں کویہ جان لینا چاہئے اب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لئے اب کوئي ریڈ لائن نہیں رہے گي اور حالیہ صدیوں کے عظیم انسان کے پاک و مطہر خون کا انتقام پوری قوت کے ساتھ لیں گی               
اللَّهُمَّ إِنَّا نَشْکو إِلَیْک فَقْدَ نَبِیِّنَا وَ غَیْبَهَ وَلِیِّنَا وَ کثْرَهَ عَدُوِّنَا وَ قِلَّهَ عَدَدِنَا وَ شِدَّهَ الْفِتَنِ بِنَا وَ تَظَاهُرَ الزَّمَانِ عَلَیْنَا...
أَمَّا حُزْنِی فَسَرْمَدٌ وَ أَمَّا لَیْلِی فَمُسَهَّدٌ...

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ