آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۴۴
۰۳:۳۴

۲۰۲۶/۰۳/۱۳

مجلس خبرگان رہبری نے آيت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو اسلامی انقلاب کا نیا رہبر منتخب کرلیا 

مجلس خبرگان رہبری نے آيت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو اسلامی انقلاب کا نیا رہبر منتخب کرلیا 
ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے اعلان کے مطابق آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے تیسرے رہبر منتخب ہوگئے

مجلس خبرگان رہبری( ماہرین کی کونسل برائے انتخاب رہبر) کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم خدا کا درود و سلام ہو ایران کی با شرف حریت پسند قوم پر۔ مجلس خبرگان رہبری ( ماہرین کی کونسل برائے انتخاب رہبر) قائد عظیم الشان حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) اور سبھی عظیم شہدا، بالخصوص،مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں اور جانباز جوانوں اور شہرمیناب کے شجرہ طیبہ گرلس اسکول کی طالبات کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے کے بعد عرض کرتی ہے کہ اسلامی انقلاب کے حکیم و دانا رہبر کی شہادت اور عروج ملکوتی کی خبر نشر ہونے کے بعد،سخت جنگی حالات اور اس ادارے کے خلاف دشمنوں کی براہ راست دھمکیوں نیز مجلس خبرگان رہبری کے سیکریٹریٹ پر بمباری کے باوجود کہ جس میں ادارے کے چند کارکنوں نیز سیکورٹی ٹیم کےچند افراد کی شہادت واقع ہوگئی، مجلس خبرگان رہبری ( ماہرین کی کونسل برائے انتخاب رہبر) نے نظام اسلامی کے رہبر کے انتخاب کے عمل میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کی اور ملک کے آئين میں طے کئے گئےفرائض نیز مجلس خبرگان کے منشور کے مطابق، نئے رہبر کے اعلان کے لئے ہنگامی اجلاس کا اہتمام کیا اور ملک کے مختلف علاقوں میں موجود کونسل کے محترم اراکین کو اطلاع دینے کے لئے ضروری ہم آہنگی اور منصوبہ بندی کی گئی تاکہ آئین کی دفعہ 111 میں عبوری کونسل کی تشکیل کے لئے مد نظر رکھی گئی دانشمندانہ تدبیر کے باوجود، ملک میں قیادت کا خلا پیدا نہ ہو۔ مجلس خبرگان رہبری ( ماہرین کی کونسل برائے انتخاب رہبر) غیبت حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) میں ولایت فقیہ کے اعلی مرتبے اور اسلامی جمہوری نظام میں مسئلہ رہبری کی اہمیت اور گزشتہ 47 برس کے دوران امامین انقلاب ( امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور شہید امام خامنہ ای) کی حکیمانہ اور عزت وشرف اورخومختاری پر مبنی مقتدر حکمرانی کو خراج احترام نیز ان دونوں عوامی رہبران الہی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اعلان کرتی ہے کہ کونسل نے آئین کی دفعہ 108 کے تحت وسیع اور دقیق جائزے کے بعد خدا وند عالم کے حاضر و ناظر ہونے پر یقین اوراعتقاد رکھتے ہوئے اپنے شرعی فریضے کے مطابق،آج ہنگامی اجلاس میں آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ ) کو مجلس خبرگان کے محترم اراکین کی ٹھوس اورمحکم اکثریت کے ووٹوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کا تیسرا رہبر منتخب اور اعلان کرتی ہے۔ (کونسل ) آخرمیں، آئین کی دفعہ 111 کے تحت تشکیل پانے والی عبوری کونسل کے اراکین کی قدردانی کرتے ہوئے، با شرف ملت ایران بالخصوص دانشوروں اور حوزہ (دینی تعلیم کے مرکز) اور یونیورسٹیوں کی ممتاز شخصیات کو نئے رہبرکی بیعت اورمحور ولایت پراتحاد کی حفاظت کی دعوت دیتی ہے اوراس ملک نیزاس کے عظیم عوام پر حضرت باری تعالی کی عنایت و مہربانی کی دعا کرتی ہے۔ والسلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ مجلس خبرگان رہبر 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ