آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 163
16:17

2026/03/29

رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام نوروز جامع اورامید بخش تھا، متولی آستان قدس

رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام نوروز جامع اورامید بخش تھا، متولی آستان قدس
آستان قدس رضوی کے متولی نے رہبرمعظم انقلاب کے پیغام نوروز کو جامع اور امید بخش قراردیا ۔

آستان نیوز کے مطابق آيت اللہ احمد مروی نے امام رضآ علیہ السلام کے حرم کے خدام سے ملاقات کے دوران رہبرمعظم انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کے دو پیغامات کا ذکرکرتے ہوئے جامعیت ، اقتدار اور روشنی کو ان پیغامات کی خصوصیت قرار دیا اور کہا کہ رہبرانقلاب کا پیغام نوروز انتہائی جامع اور مناسب تھا اور ان کے پیغامات ایک قوم کے رہبرکے طور پر معاشرے کے مسائل پرگہری نظر اور بھرپور توجہ نیز روحی اور ذہنی طور پر ان کی وسعت نظر کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پیغام نوروز میں تمام مسائل کا احاطہ کیا گيا ہے اور میں نے جتنا بھی غور کیا کہ اس پیغام میں کوئی مسئلہ رہ تو نہيں گيا ہے، میرے ذہن میں نہیں آيا اور یہ پیغام اسلامی معاشرے کے رہبرکے طور پران کے واضح موقف، استعداد، ہوشمندی  اور وسعت نظر کی بھرپور نشاندہی کرتا ہے ۔
آ‎ستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ رہبرمعظم انقلاب امام شہید انقلاب کے خلف صالح اور صحیح معنوں میں صالح بعد صالح ہیں 
ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی( رح) کی رحلت کے بعد لوگ کہتے تھے خداوندعالم نے مجلس خبرگان پر پرعنایت کی اور آیت اللہ خامنہ ای کا نام ان کے ذہن و زبان پر جاری کیا اور 1989 میں رہبرشہید کا انتخاب اس دور کے حالات اور واقعات میں خداوندعالم کی خاص عنایت تھی ۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں  کہ نئے رہبرانقلاب حضرت آيت اللہ حاج آقا مجتبی خامنہ ای کا انتخاب بھی ان حالات میں جو 1989 کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت ہیں خداوندعالم اور امام زمانہ (عج) کی خاص عنایات ہیں۔ 
انہوں نے نئے رہبرانقلاب اسلامی کے انتخاب کوایک انتہائي بجا اور بہترین انتخاب قرار دیا اور کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی ایک اور بڑی خصوصیت عوام میں ان کی غیر معمولی مقبولیت اور لوگوں کے دلوں میں ان کی بے  پناہ محبت ہے اور یہ بھی ملک اور نظام کے سلسلے میں الہی عنایت اور امام زمانہ (عج)  کی خاص توجہ ہے اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے اس ملک اور نظام پر حضرت ولیعصر (عج) مسلسل نظر اور توجہ رکھے ہوئے ہیں ۔
  آيت االلہ مروی نے کہا کہ آيت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو ایک ممتازعالم دین ، اسلام شناس ، عالمی سیاسی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ، صاحب تدبیر و درایت اور رہبرشہیدانقلاب کے مکتب کا تربیت یافتہ قرار دیا اور کہا کہ مجلس خبرگان کے ذریعے یہ انتخاب، پوری ایرانی قوم ، مسلمانوں اور پوری دنیا کے حریت پسندوں کے زخمی دلوں کا مرہم ،قوت قلب اور امید کا باعث بنا اور اس عمل نے دشمنوں کو مایوس اور بے بس کردیا اور ساتھ ہی اس انتخاب نے امام خمینی ( رح) اور امام شہید (رح) کے نورانی راستے کو جاری رکھنے کی ضمانت بھی فراہم کردیا ۔
آیت اللہ مروی نے اسی طرح امام شہید انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمان، صبر، حکمت، شجاعت اور مہربانی امام شہید انقلاب کے وجود میں بیک وقت موجزن تھی اور اسی الہی روح نے پوری دنیا کے کروڑوں انسانوں کے دلوں کوان کا گرویدہ اور مجذوب بنادیا تھا  ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد