آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۶۵
۱۶:۴۷

۲۰۲۶/۰۳/۲۹

ہر طرح کی جارحیت کا جواب ایران کی جانب سے انتہائي سخت ہوگا ، ایرانی نائب صدر 

ہر طرح کی جارحیت کا جواب ایران کی جانب سے انتہائي سخت ہوگا ، ایرانی نائب صدر 
 رہبرانقلاب سے بیعت اور اسلامی نظام  کی حمایت میں مشہد مقدس میں عوامی اجتماعات کی ستائیسویں شب میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو مشہد کے شریعتی اسکوائر پر آستان قدس رضوی کے جوانوں کے ادارے کے تعاون سے  منعقد ہوا ایران کے نائب صدر نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ سید علی خامنہ ای ( رح) اور دیگر اعلی عہدیداروں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران کی دفاعی توانائيوں کے مختلف پہلوؤں کی تشریح اور خلیج فارس میں دشمن کی دھمکیوں کے بیہودہ ثابت ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ فتح و کامیابی کا راستہ کمانڈروں کی شہادت سے رکنے والا نہيں ہے

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر سقاب اصفہانی نے ملک کی حساس اور کامیاب جنگی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام ان دنوں ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دے رہے ہیں 
 ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سبھی شہروں میں عوام کی موجودگی صبر و بے قراری اور شکستہ اور زخمی دلوں کے ساتھ استقامت و پامردی کا شاندار امتزاج ہے 
ایران کے نائب صدر سقاب اصفہانی نے کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ ایران کے اعلی حکام کو جو ہمیشہ عوام کے درمیان اور عوام کی خدمت میں رہتے تھے شہید کرکے ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو کمزور کردے گا لیکن تاریخ گواہی دے گی کہ یہ خون کامیابی کا دائر وسیع ہونے کا باعث بنیں گے 

 = کمانڈروں کی جانشینی کے  بارے میں دشمن کے اندازوں کی غلطی 
 ایران کے نائب صدر نے دفاع مقدس کے دوران کا آج کے ٹیکنالوجی کے دور سے موازنہ کرت ہوئے کہا کہ ایک دن دشمن سمجھ رہے تھے کہ جنرل تہرانی مقدم کو شہید کرکے ایران کی میزائیلی توانائیوں کو ختم کردیں گے لیکن اب وہ دیکھ رہے ہیں کہ آج ہماری دفاعی قوت کئي گنا زیادہ ہوگئی ہے  
ان کا کہنا تھا کہ دشمن اور ہم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ رہبرشہید انقلاب اسلامی (رح)کی منصوبہ بندی کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران میں طاقت کا ڈھانچہ اور اسٹریکچر کسی ذات تک منحصر نہيں ہے اور جو بھی کمانڈر شہید ہوتا ہے امام (رح) اور رہبر (رح) کے مکتب کے شاگرد جو دشمن کےتئيں شدید غیظ وغضب کے حامل ہوتے ہیں ان کی جگہ پرچم کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہيں ۔
  
= عالمی معیشت کا گلا ایران کے ہاتھوں میں ہے  
 ایران کے نائب صدر نے اپنے بیان میں خلیج فارس میں دشمن کے اقدامات اور ایرانی جزیروں پر قبضے کی اس کی خام خیالی کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ہمارے کمانڈروں نے آبنائے ہرمز میں عالمی معیشت کا گلا اپنے ہاتھوں میں پکڑ لیا ہے جس کی وجہ سے دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے  انہوں نے علاقے کےان ملکوں کو جنھوں نے اپنی سرزمین دشمن کے اختیار میں دے رکھی ہے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہئے کہ اگر ہم ارادہ کرلیں گے تو فجیرہ بندرگاہ، ینبع بندرگاہ اور حتی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کو ایک لمحے میں مٹی میں ملادیں گے  
مشہد مقدس کے شریعتی اسکوائر پرمنعقدہ اس عظیم الشان عوامی اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے مجلس خبرگان کے رکن آيت اللہ عالمی نے بھی کہا کہ مجلس خبرگان یا ماہرین کی اسمبلی نے انتہائي ہوشمندانہ انتخآب کرکے ایرانی عوام کی غیرت، میدانوں میں ان کی موجودگی اور مطالبات کا بہت ہی شاندار انداز میں جواب دیا ہے۔
انہوں نے موجودہ حساس صورتحال میں ایرانی عوام کی اسلامی جمہوری نظام اور مسلح افواج کی حمایت میں سڑکوں پر شاندار موجودگی ، استقامت اور غیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کے قرآنی پہلوؤں اور ساتھ ہی عہدیداروں اور حکام کی ذمہ داریوں کی بھی وضاحت کی ۔
 
ایران وینزوئيلا نہيں بلکہ یہ شیروں کا بیشہ ہے
ماہرین کی اسمبلی یا مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ عالمی نے عوام کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئۓ کہا کہ آج پوری دنیا وطن عزیز کے دفاع  میں ایرانی عوام کی شجاعت، غیرت اورغیر معمولی استقامت کا مشاہدہ کررہی ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس شجاعت و بہادری کا دنیا کے سامنے مظاہرہ کیا ہے اس پر آج اقوام عالم عش عش کررہی ہیں 
 انہون نے ایرانی عوام کے مقابلے میں دشمن کے غلط اندازوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ ایران بھی بعض دیگر ملکوں کی طرح ہے کہ طاقت کے بل پر وہاں اتر کر ان کے حکام کو اغوا کرلے گا ایران کی دولت و ثروت کو لوٹ لے گا لیکن دشمن ایرانی عوام کی غیرت و قوت ایمانی سے غافل تھا ۔ آيت اللہ عالمی کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام اپنے جذبہ ایمانی و دینی اور وطن سے عشق کی بنیاد پر دشمن کو کسی بھی طرح کی جارحیت اور ملک میں قدم رکھنے کی اجازت نہيں دیں گے اور انہيں جان لینا چاہئے کہ ایران وینزوئیلا نہيں بلکہ شیروں کا بیشہ اور کچھار ہے 
مشہد کے اس عوامی اجتماع کو  خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عالی فقاہت کے استاد اور فقہ نظام سیاست و حکمرانی کے شعبہ اجتھاد کے سکریٹری حجت الاسلام حمید رضا کامل نواب نے کہا کہ سیاست سے دین کی جدائی مومنین کو میدان سے الگ تھلگ رکھنے کا سامراجی قوتوں کا پرانا حربہ ہے  
 آستان نیوز کے مطابق حجت الاسلام کامل نواب نے دین اور سیاست کے درمیان رابطے کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  بعض ذہنوں میں سیاست کوجھوٹ فریب اور مکاری کے طورپر دیکھا جاتا ہے جبکہ سیاست معاشرے کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر صحیح طریقے سے گامزن کرنے اور رکھنے کا نام ہے ۔ 
حجت الاسلام کامل نواب کا کہنا تھاکہ سیاست کو بدنام کرنے کا منصوبہ تسلط پسند طاقتوں نے تیار کیا ہے تا کہ مومن افراد سماج میں اپنا اثر و رسوخ پیدا نہ کرسکیں اور طاقت و اقتدار نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں نہ جاسکے  
 اہل بیت (ع) کی سیاسی سیرت کے مطالعے سے تسلط پسندی کا خاتمہ
حجت الاسلام کامل نواب نے کہا کہ سیاست کے میدان سے مسلمانوں کا الگ تھلگ ہوجانے کا مطالب اقتدار اور طاقت ان لوگوں کے حوالے کردینا ہے جو کسی بھی طرح کے اخلاق اوردینی اصولوں کی پابندی نہیں کرتے بنابریں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اہل بیت اطہار علیھم السلام کی  سیاسی اور حکومتی سیرت کا مطالعہ اور اسے اپنی زندگي میں عملی جامہ پہنا کر دین اور سیاست میں جدائي کی ذہنیت کا خاتمہ کریں اور اس بات کی اجازت نہ دیں کہ دشمن  دین و سیاست میں جدائي کے حربے کے ذریعے تعلیمات وحی کی  بنیاد پر انتظامی اور حکومتی امور چلانے کی برکتوں سے اسلامی معاشرے کو محروم کردے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ