آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 178
15:31

2026/04/05

جنگ رمضان کے متاثرین کی مدد کے لئےآستان قدس کےعطیات کی وصولی کی سائٹ ایکٹیو

جنگ رمضان کے متاثرین کی مدد کے لئےآستان قدس کےعطیات کی وصولی کی سائٹ ایکٹیو
آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات و عطیات کی کاوشوں سے جنگ رمضان کے متاثرین کی مدد کے لئےآن لائن عطیات کی وصولی کی سہولت فراہم ہوگئی ہے اور عاشقان خدمت، پورے اطمینان کے ساتھ جنگ کے متاثرین کی مدد کے لئے اپنے عطیات دے سکتے ہیں 

     

 آستان نیوز کے مطابق ایک ایسے وقت جب ایران کے نجیب اور ہمدرد عوام غیر معمولی جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنے میں آپس میں سبقت لے جارہے ہیں تاکہ جنگی حالات میں متاثرین کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈال سکیں آستان قدس رضوی نے بھی عوامی مدد کی اس لہر کے موقع پر امداد کی وصولی کا اقدام کیا ہے تاکہ عوام کی وسیع مشارکت کے دیگر میدانوں کی طرح اس میدان میں بھی ان عوامی امداد کو منظم کرکے جنگي متاثرین تک پہنچایا جاسکے۔   
   اسی مقصد کے تحت (( جنگ رمضان کے متاثرین کی مدد )) کی نیت سے آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات نے انٹرنیٹ سائٹ ایکٹیو کردی ہے تاکہ امداد اور عطیات دینے والے افراد جنگ کے متاثرین  کی مدد کے لئے اپنے عطیات وہاں ڈال سکیں اور یوں نذر رضوی انٹرنیٹ سسٹم میں اپنا نام درج کراسکیں  ۔
اسی بنیاد پر(( جنگ رمضان کے متاثرین کی مدد )) کی نذر کی نیت 
رضوی نذر انٹرنیٹ سسٹم میں شامل کی گئی ہے اور زائرین ، مجاورین اور دیگر مخیر افراد پورے ملک میں اور حتی ایران سے باہر بھی لوگ سائٹ پر جاکر صرف چند کلیک کے ذریعے ایران میں جنگ سےمتاثرین کی مدد کرسکتے ہیں 
 اس کار خیر میں شرکت کے متمنی حضرات  اس لینک پر جاکر 
  https://nazr.razavi.ir/pay/content/۱۸۲/nazr-mosharekat-jangramezan 
یا پھر پارسارگاد بینک کے کارڈنمبر  ۵۰۲۲، ۲۹۷۰، ۰۰۳۱، ۶۴۷۶  کے ذرریعے اپنی امداد جمع کراسکتےہیں۔
اس سائٹ میں اپنی مرضی کی رقم بطور عطیہ دینے کے لئے آن لائن سہولت فراہم ہے اور جو بھی رقم بطور عطیہ اور مدد دی جائے گي وہ جنگ رمضان کے متاثرین کی ضرورتوں منجملہ ان کے علاج و معالجے اور معاشی ضرورتوں کو پورا کرنے میں صرف کی جائے گي ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد