آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 179
15:33

2026/04/05

شہدائے میناب کے اہل خانہ سے ملاقات میں آستان قدس کے متولی کے تین احکامات

شہدائے میناب کے اہل خانہ سے ملاقات میں آستان قدس کے متولی کے تین احکامات
آستان قدس رضوی کے متولی نے میناب کے اسکول شجرہ طیبہ میں شہید ہونے والے دو اسکولی بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران تین اہم احکامات جاری کئے ۔

 آستان نیوز کے مطابق آيت اللہ احمد مروی نے منگل 31مارچ 2026 کو  شہیدہ ریحانہ اور شہید مہدی ذاکری کے اہل خانہ سے ملاقات میں جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں انجام پائي کہا کہ آستان قدس رضوی میں ہمارے ساتھی تین اقدامات کے لئے تیاری جلد سے جلد مکمل کریں 
 انہوں نے کہا کہ شجرہ طیبہ اسکول کے عزیز شہدا کے لئے گلزار شہدا انتہائی خوبصورت اور ان شہید  بچوں کے شایان شان طریقے سے تیار کیا جائے اور شجرہ طیبہ اسکول کے شہید بچوں کے لئے گلزارشہدا کے نام سے اس قبرستان کوایک جامع مرکز کے طور پر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قبرستان نہيں بلکہ ایسے پاک اور آزادی پسند بچوں کی پاکیزہ ارواح کا مرکز ہے جو یہاں آرام کررہے ہيں انشاء اللہ بہترین فن معماری اور ہنر مندی کے ساتھ اس مقدس اور باعظمت مقام کو تیار کیا جائے ۔
 آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ دوسرے یہ کہ شہدائے میناب کے سبھی اہل خانہ کو بتدریج حضرت امام رضا علیہ السلام کا مہمان بنایا جائے ۔  آیت اللہ مروی نے کہا کہ ان شہدا میں سے ایک شہید کی ماں کا کہنا ہے کہ ((بچے ہر سال اپنے پیسوں کے غلک امام رضا علیہ السلام کے لئے لاتے تھے)) اس سال اے مادر عزیز آپ کے  بچوں نے اپنی جان کا نذرانہ امام رضا علیہ السلام کے حضور پیش کیا ہے ان بچوں نے اپنے پاک اور معصوم خون کو حضرت امام رضآ علیہ السلام کو ہدیہ کیا ہے 
آپ کس قدر خوش نصیب ہيں۔ ان غلکوں کو اپنے پاس محفوظ رکھئے تاکہ  حضرت ثامن الحجج علیہ آلاف التحیہ و الثنا سے اس سرزمین کے بچوں کے عشق و محبت کی یادگار کے طور پر باقی رہیں ۔
آيت اللہ مروی نے کہا کہ تیسرے یہ کہ انشاء اللہ آٹھویں امام معصوم کے مقدس نام سے ان علاقوں میں جہاں اسکولوں کی تعداد کم ہے شجرہ طیبہ رضویہ کے نام سے آٹھ اسکول تعمیر کرائے جائيں گے ۔ اور آستان قدس رضوی اس کام کو انشاء اللہ انجام دے گا اور آج سے ہی ان تینوں کام کے لئے اقدامات شروع کردئے جائيں تاکہ ہم بھی اس عظیم کام میں اپنا معمولی حصہ ڈال سکیں اور ان عزیز اور معصوم شہدا کو سلام پیش کرسکیں ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب