آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 182
16:14

2026/04/05

مشہد مقدس میں تین شہدا کی تشییع جنازہ

مشہد مقدس میں تین شہدا کی تشییع جنازہ
امریکی اور صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے تین شہدا داؤود عمرانی ، محسن نجفی اورسیکورٹی عہدیدار رضا روز گرد کی تشییع جنازہ مشہد مقدس میں انجام پائي ۔

آستان نیوز کے مطابق ان شہدا کے پاک پیکروں کی  تشییع جنازہ جو وحشیانہ امریکی اورصیہونی اور دہشت گردانہ حملوں کے دوران تہران اور سیستان وبلوچستان میں شہید ہوگئے تھے مشہد میں شہر کے مومن اور انقلابی عوام اور خود شہدا کے اہل خانہ کی شرکت سے انجام پائي  ۔
ان شہدا کی تشییع جنازہ مشہد مقدس کے خیابان امام رضاعلیہ السلام میں واقع  مذہبی مرکز مہدیہ سے حرم مطہر تک انجام پائي ۔ تشییع جنازہ میں شریک لوگوں کے بہت بڑے مجمع نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر جرائم پیشہ امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید عمرانی 28 مارچ کو اور شہید محسن نجفی  28 فروری کو تہران میں امریکی اور صیہونی بمباری میں شہید ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی عہدیدار رضا روز گرد 30 مارچ کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے ۔
اس درمیان ان تینوں شہدا کی تشییع اور ان کے جنازوں سے وداع کی رسم  بھی حرم مطہر رضوی میں ادا کی گئی جس میں زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ 
شہدا کے آخری دیدار اور وداع کی یہ رسم امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے رواق امام خمینی (رح) میں انجام پائي ۔ سوگواروں کے اجتماع میں ایران کے معروف مداح اہلبیت حاج صادق آہنگران نے رزمیہ اشعار اور مرثيہ خوانی کرکے آٹھ سالہ دفاع مقدس کی یاد تازہ کردی ۔ اس موقع پر وہاں موجود سوگواروں اور زائرین نے اللہ اکبر اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کیا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد