آستان نیوز کے مطابق ان شہدا کے پاک پیکروں کی تشییع جنازہ جو وحشیانہ امریکی اورصیہونی اور دہشت گردانہ حملوں کے دوران تہران اور سیستان وبلوچستان میں شہید ہوگئے تھے مشہد میں شہر کے مومن اور انقلابی عوام اور خود شہدا کے اہل خانہ کی شرکت سے انجام پائي ۔
ان شہدا کی تشییع جنازہ مشہد مقدس کے خیابان امام رضاعلیہ السلام میں واقع مذہبی مرکز مہدیہ سے حرم مطہر تک انجام پائي ۔ تشییع جنازہ میں شریک لوگوں کے بہت بڑے مجمع نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر جرائم پیشہ امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید عمرانی 28 مارچ کو اور شہید محسن نجفی 28 فروری کو تہران میں امریکی اور صیہونی بمباری میں شہید ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی عہدیدار رضا روز گرد 30 مارچ کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے ۔
اس درمیان ان تینوں شہدا کی تشییع اور ان کے جنازوں سے وداع کی رسم بھی حرم مطہر رضوی میں ادا کی گئی جس میں زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
شہدا کے آخری دیدار اور وداع کی یہ رسم امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے رواق امام خمینی (رح) میں انجام پائي ۔ سوگواروں کے اجتماع میں ایران کے معروف مداح اہلبیت حاج صادق آہنگران نے رزمیہ اشعار اور مرثيہ خوانی کرکے آٹھ سالہ دفاع مقدس کی یاد تازہ کردی ۔ اس موقع پر وہاں موجود سوگواروں اور زائرین نے اللہ اکبر اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کیا ۔