آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 190
14:10

2026/04/12

خصوصی پروگرام (( رہبرمقتدر)) میں رہبرشہید کو اردو زبان زائرین کا خراج عقیدت 

خصوصی پروگرام (( رہبرمقتدر)) میں رہبرشہید کو اردو زبان زائرین کا خراج عقیدت 
رہبرشہید انقلاب کے چہلم کے موقع پر خصوصی پروگرام ((رہبرمقتدر)) حرم مطہر رضوی میں اردو زبان زائرین کی شرکت سے منعقد ہوا ۔ 

آستان نیوز کے مطابق اس خصوصی پروگرام میں جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کی جانب سے رواق غدیر میں منعقدہوا مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان ، پاکستان اور دیگر ملکوں کے زائرین نےشرکت کی ۔ پروگرام کے دوران مقررین اور شعرا نے رہبرشہید کی زندگي پر روشنی ڈالی اور مصائب اہل بیت علیھم السلام بیان کئے اس دوران زائرین نے رہبرشہید انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (رح ) کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 
چہلم کے اس خصوصی پروگرام میں اردو زبان شعرا منجملہ حسن زیدی ، صمدنقوی ، سید احمدعلی رضوی، اظهر مرزا، حسن رضا، ارم زیدی، شمشاد شمسی، عرفان نقوی اور ذیشان علی حیدری  نےانقلابی نظمیں پڑھیں اور رہبرشہید انقلاب کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا 
ان شعرا نے خاص طورپر جنگ رمضان کے موضوع پر نظمیں اور اشعار پڑھے اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی اتباع اور اطاعت کے عزم کا اعلان کیا 
پروگرام کے موقع پر پاکستان کےعالم دین اور جامعہ المصطفی مشہد سے فارغ التحصیل حجت الاسلام سید اسدعباس کاظمی نے کہا کہ رہبرانقلاب کی شہادت  نے امت اسلامیہ کے دل کو داغدار بنادیا اور ہم سبھی لوگ ان کی شہادت کی خبر سن کر اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے بنابریں ان کے چہلم کا خصوصی پروگرام ہم سب کے داغدار دلوں کا مرہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ر(رح)  ہم سب کے پدر مہربان تھے اور ان کی شہادت سے ہم سب یتمیمی کا احساس کررہے ہیں اور ہم پاکستان کے عوام اس دلیر و شجاع  مجاہد کو کبھی فراموش نہيں کرسکتے اور رہبرانقلاب آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی پیروی اور اتباع کرکے رہبرشہید کے مشن کو جاری رکھیں گے 
  رہبرشہید انقلاب سے تجدید عہد کا موقع 
ایک ہندوستانی زائر ارشد حسین آرمون نے بھی رہبرشہید انقلاب کے چہلم کے اس خصوصی پروگرام کے موقع پر کہا کہ ہندوستان کے شیعوں کو رہبرشہید انقلاب سے خاص عقیدت اور محبت تھی اور اس زعیم عالیقدر کی شہادت ہم سب کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای (رح) کی شہادت کوچالیس روز مکمل ہونے پرچہلم کا خصوصی پروگرام ایک اہم موقع ہے کہ ایک بار پھر ان کے چاہنے والے ایک جگہ اکٹھا ہوں اور رہبرشہید کی امنگوں سے تجدید عہدکریں ۔ اس ہندوستانی زائر نے کہا کہ چہلم کے اس موقع پر رہبرشہید انقلاب سے لوگ بھرپور اظہار محبت اور عقیدت کررہے ہیں ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد