آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 305
20:52

2026/06/26

امام ہادی(ع) بین الاقوامی کانگریس میں رضوی مصنفہ کی پہلی پوزیشن

زنغفن
محترمہ فاطمہ شریفی جو کہ ایک مصنفہ اور ’’عصرانہ داستان نویسان رضوی‘‘ کی رکن ہیں نے اپنی مختصر کہانی ’’سلالۃ النبیین‘‘ کے ذریعے دوسری امام ہادی(ع)  بین الاقوامی کانگریس کے ادبی سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

 محترمہ شریفی نے آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال منعقد ہونے والی دوسری امام ہادی(ع)  بین‌الاقوامی کانگریس میں دسویں امام کی سیرت و زندگی پر بارہ مسابقتی محور تھے۔ اس کے ادبی حصے میں ناول، روایت، مختصر کہانی ، سفرنامہ اور افسانہ شامل تھے، اور میری کہانی «سلالة النبیین» نے مختصر کہانی کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 
’’سلالۃ النبیین‘‘ کہانی ؛ امام ہادی(ع) کی کرامت پر مبنی مستند روایت ہے 
انہوں نے بتایا کہ یہ کہانی امام ہادی (ع) کی ایک کرامت پر مبنی ہے اور تاریخی مآخذ کی مدد سے تحقیق کے بعد تحریر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہانی کے مکالموں میں امام ہادی (ع) کی معروف  زیارت جامعہ کبیرہ کے بلند مضامین سے استفادہ کیا ہے۔
یہ مصنفہ، جواپنے آپ کو استاد محمد خسروی راد کی شاگرد بتاتی ہیں، مشہد میں «به‌نشر» پبلیکیشنز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے «عصرانہ داستان‌نویسان رضوی» ورکشاپس کے حوالے سے کہتی ہیں کہ اس پبلیکیشن کے ادارے میں ہونے والے تنقیدی اجلاسوں اور ورکشاپس نے میرے جیسے نئے قلم کاروں کو بہت کچھ دیا ہے۔ اساتذہ کے تجربات سے استفادہ کرنے سے میری تحریر میں نکھار آیا اور میں نے کتاب فیسٹیولز میں زیادہ مؤثر طریقے سے شرکت کی ہے۔
محترمہ شریفی نئے قلم کاروں کو ادبی مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسانہ نگار ضرور خود کو چیلنج کریں، افسانہ نگاری کے تمام لوازم اچھی طرح سیکھیں اور «به‌نشر» جیسے پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں جن میں تجربہ کار اساتذہ شریک ہوتے ہیں۔
اس نوجوان مصنفہ نے افسانہ نگاری کے اپنے سفر کے آغاز کے بارے میں بتایا کہ نوعمری میں ادبی اساتذہ اور تربیتی عملے کے اصرار پر میں نے لکھنا شروع کیا اور افسانہ نگاری کے لوازم اور دنیا کے مشہور افسانہ نگاروں کے کاموں سے روشناس ہوئی۔ کچھ سال وقفے کے بعد، چار سال پہلے میں  سنجیدگی سے دوبارہ لکھنے لگی اور 2025  میں متعدد قومی، صوبائی اور بین‌الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں سے بعض میں کامیابی حاصل کی اور بعض میں قابل تعریف قرار پائی۔
گفتگو کے آخر میں محترمہ شریفی نے ’’بہ نشر ‘‘ پبلیکیشنز‘‘ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے اجلاس اور ورکشاپس کے ذریعے نئے قلم کاروں کی چھپی ہوئی صلاحیتیں نکھریں گی اور امام رضا(ع) کے سائے میں اس ادارے کی برکت سے ہم اہلبیت عصمت و طہارت(ع) کے لئے قابل قدر کام کر سکیں گے۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی اس مصنفہ کے بہت سارے تحریری کام چھپ کر منظر عام پر آئے تھے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی