آخر الأخبار

آستان قدس رضوی

ٹیگس - آستان قدس رضوی
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کی انتظامیہ کی جانب سے مؤرخہ24اکتوبر2026 بروز  ہفتہ  حرم حضرت امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 505   تاریخ اشاعت : 2026/10/29
قومی یومِ برآمدات کی مناسبت سے منعقدہ تیسویں مرکزی تقریب میں صدر مملکت،وزیر خارجہ اور وزیر صنعت و معدنیات و تجارت سمیت کئی  اعلی ملکی حکام کی موجودگی میں رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کو صحت پر مبنی خدمات کے بہترین ایکسپورٹر کے عنوان سے منتخب کیا گیا اور اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ: 504   تاریخ اشاعت : 2026/10/29
قومی یومِ برآمدات کی مناسبت سے منعقدہ تیسویں مرکزی تقریب میں صدر مملکت،وزیر خارجہ اور وزیر صنعت و معدنیات و تجارت سمیت کئی ملکی حکام کی موجودگی میں رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کو صحت پر مبنی خدمات کے بہترین ایکسپورٹر کے عنوان سے منتخب کیا گیا اور اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔ 
خبر کا کوڈ: 500   تاریخ اشاعت : 2026/10/27
ایرانی طلبا کے بین الاقوامی سائنسی مقابلوں میں شاندار کارکردگی اور عالمی اولمپیاڈ میں نئی کامیابیوں کے بعد،انہیں خراج تحسین پیش کرنے کےلئے حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی اور  فارسی زبان ادب کی قومی اکیڈمی کے سربراہ غلام علی حداد عادل نے خصوصی شرکت کی اور 28 قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرذ اور32 عالمی سائنسی اولمپیاڈز کےمیڈلز جیتنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 495   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
آستان قدس رضوی کے متولی نے علمی کامیابیوں کو الہی نعمتوں کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے ،علم کے حصول اور ترقی کے سفر میں لائق اور ممتاز افراد کو خداوند متعال سے رابطہ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 494   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
آستان قدس رضوی کے متولی نے چہلم امام حسین(ع) کے زائرین کی میزبانی پر عراقی موکب داروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اہلبیت عصمت و طہارت(ع) کی محبت کو ایرانی اور عراقی عوام کو قریب لانے کا منفرد اور بے مثال اثاثہ قرار دیا اور شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تشییع جنازے میں عراقی عوام کی پرشکوہ شرکت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں اقوام کے مابین بدگمانی، اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کی دشمن سازشوں سے خبردار کیا۔
خبر کا کوڈ: 493   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
عراقی موکب دار نے صوبہ دیالی کی عوام کی مدد اور ایران میں موکب لگانے کا ذکر کرتے ہوئے امریکی اور صہیونی حملوں کے دنوں میں عراقیوں کی طرف سے ایرانی قوم کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا ذکر کیا ۔
خبر کا کوڈ: 492   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقادکے علمی اور انتظامی تقاضوں اورضروریات کا جائزہ لینے کے لئے عالمی کانگریس کے سیکرٹریٹ اور قم یونیورسٹی کے منظمین کے مابین مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 489   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
عراق کے تین سو سے زائد موکب دار حسینی موکبوں کی تجلیل و تکریم کے لئے منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے مشہد مقدس تشریف لائے جہاں پر انہوں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں حاضر ہو کر عربی زبان میں منعقدہ ایک پروگرام کے ذریعے اہل بیت (ع) کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: 488   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
یہ تقریب ایرانی اور عراقی اقوام کے مابین تاریخی اور عقیدتی بندھن پر تاکید کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ان کی خدمات کی قدردانی اور حسینی موکبوں کے خادمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے حرم امام رضا(ع) میں منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 487   تاریخ اشاعت : 2026/10/24
’’میناب آرکیٹیکچر:تسلی اور تسکین دینے سے فراتر،صلح اور زندگی کے لئے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی مقابلےمیں نام اندراج کرانے کی تاریخ ختم ہونے کو ہے ،اب تک 47ممالک کے ڈیزائنرز نے اس مقابلے میں شرکت کر کے میناب کے فرشتوں کی مظلومیت کوتسلی اور تسکین دینے کے لئے اپنے اپنے ڈیزائن رجسٹرڈ کروائے ہیں ۔ 
خبر کا کوڈ: 486   تاریخ اشاعت : 2026/10/18
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں تخصصی پری کانفرنس قم میں منعقد ہوئی جس میں اساتذہ،محققین اور مدرسہ و یونیورسٹی کے دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 485   تاریخ اشاعت : 2026/10/17
آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور ظالموں سے مقابلہ کرنا ،پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور اہلبیت اطہار(ع) کی تعلیمات میں شامل ہے ، کہا کہ ایرانی قوم گذشتہ نصف صدی سے شدید ترین دباؤ،سازشوں اور پابندیوں کا سامنا کررہی ہے لیکن دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ: 484   تاریخ اشاعت : 2026/10/17
نماز کا 33 واں عالمی اجلاس جس کا موضوع ’’شہید رہبر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے افکار اور عمل کی روشنی میں نماز کا قیام‘‘ تھا ،آج صبح قدس ہال میں منعقد ہوا ، اجلاس کے آغاز پر رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای(حفظہ اللہ)کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 481   تاریخ اشاعت : 2026/10/04
آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نماز کی ترویج فقط تعلیمات بیان کرنے اور زبان کی حد تک نصیحتیں کرنے سے ممکن نہیں ہے کہا کہ نمازگزاروں کو چاہئے کہ وہ اپنے کردار،اپنی گفتار،عمل اور طرز زندگی کے ذریعے دوسروں کو نماز قائم کرنے کی ترغیب دیں ، کیونکہ لوگ باتوں سے زیادہ نمازیوں کے عمل پر توجہ دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 480   تاریخ اشاعت : 2026/10/04
 ’’انعاش العقل‘‘ تعلیمی دورہ کے ابتدائی اور مقدماتی دور کی اختتامی تقریب  منعقد کی گئی جس میں آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان  اور قرآنی علوم کے طلباء اور قرآنی سرگرمیاں انجام دینے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب کے اختتام پردوسرے اور تیسرے دور کے  منتخب افراد اورممتاز حافظان قرآن کریم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 478   تاریخ اشاعت : 2026/10/04
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، بین الاقوامی سطح پر تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مناسب طریقہ کار اور معیارات کی بدولت بالخصوص غیرملکی طلبا کے داخلے کے حوالے سے موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ غیرملکی طلبا کو داخلے دینے کی توانائي رکھتی ہے ۔ اس بات پر سپریم کونسل آف کلچرل ریوولوش کی غیرملکی طلبا کی نگرانی، جائزہ اور مانیٹرنگ ورک گروپ کے سیکریٹری کے دورے کے موقع پرتاکید کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 475   تاریخ اشاعت : 2026/09/26
آستان قدس رضوی کے ادارہ عطیات و نذورات کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ 2026 کے پہلے چھے مہینے میں آستان قدس رضوی کو حاصل ہونے والی عوامی نذورات و عطیات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے ، نذورات و عطیات خرچ کرنے کے عمل میں شفافیت سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 474   تاریخ اشاعت : 2026/09/26
امریکہ میں مقیم دانشور اور مذہبی کارکن محترمہ ڈاکٹر ہما افتخار حسن نے بین الاقوامی کانگریس حضرت رضا(ع) کے تحت منعقدہ نشست میں گفتگو کرتےہوئے حضرت امام علی رضا(ع) کے سیاسی اور روحانی طرز عمل کو نمونہ قرار دیا اور تاکید کی کہ حکیمانہ مینجمنٹ اور جذباتی اقدامات سے گریز، دینی حکمرانی کی نمایاں خصوصیت ہے ، جو شہید رہبر(رح) کی سیرت میں بھی جھلکتی تھی۔
خبر کا کوڈ: 472   تاریخ اشاعت : 2026/09/21
 اہلبیت(ع) کے معارف اور تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اور حکمرانی کے نئے ماڈلز سے حکیمانہ استفادہ، موجودہ نیابتی اور میڈیا جنگوں کے مقابلے کے لئے دانشوروں کی بنیادی حکمت عملی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 471   تاریخ اشاعت : 2026/09/21
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد
مہمات