آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 39
08:09

2025/10/16

’’سید حسن نصر اللہ استقامت کی علامت اور قیادت کا نبوغ‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انقعاد

’’سید حسن نصر اللہ استقامت کی علامت اور قیادت کا نبوغ‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انقعاد
ایلیا بین الاقوامی یونیورسٹی اور علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ’’سید حسن نصر اللہ استقامت کی علامت اور قیادت کا نبوغ‘‘ کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شخصیت اور صیہونیت کے خلاف مزاحمتی محاذ میں ان کے نمایاں کردارکو بیان کرنے کے لئے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور  ایلیا بین الاقوامی یونیورسٹی کی باہمی مشارکت سے پہلی بین الاقوامی نمائش’’سید حسن نصر اللہ استقامت کی علامت اور قیادت کا نبوغ‘‘کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔ جس میں ایران اور دنیا بھر سے محققین اور دانشور حضرات شرکت کریں گے 
قابل ذکرہے کہ یہ کانفرنس سید حسن نصر اللہ کے شخصیتی ، اعتقادی ، انتظامی اور ثقافتی پہلوؤں خصوصاً مزاحمتی محاذمیں ان کی رہنمائی،قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا بھر میں صیہونیت کے خلاف محاذ پر ان کے اہم کردار اور اثرات کا جائزہ لینے کے مقصد سے منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کے موضوعات
’’سید حسن نصر اللہ استقامت کی علامت اور قیادت کا نبوغ‘‘کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس  چار موضوعات پر منعقد کی جائے گي 
کانفرنس کا پہلا محور سید حسن نصر اللہ کے فکری اور اعتقادی موضوعات سے متعلق ہے جس میں ان کے عقیدتی اور فکری مبانی ،ان کی شخصیت کے قرآنی اور دینی پہلو،اور ساتھ میں مسلم اور غیرمسلم مفکرین کی نظر میں ان کی فکری اور علمی خصوصیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
دوسرا محور سید حسن نصر اللہ کی قیادت اور انتظامی شعے سے متعلق ہے ، جس میں مزاحمتی محاذ کی قیادت ،بحرانوں میں منصوبہ بندی اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی کے طریقہ کار اور خطے کی مزاحمتی قوتوں کو متحد کرنے میں سید حسن نصر اللہ کے اہم کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ 
سیاسی اور سماجی محور اس کانفرنس کے دیگر اہم موضوعات ہیں جن میں سید حسن نصر اللہ کے سیاسی اور علاقائی نظریات، عالم اسلام کے معاصر رہنماؤں کے درمیان ان کا مقام اور دنیا بھر میں ان کی قیادت کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
کانفرنس کا آخری محور سید حسن نصر اللہ کے میڈیا اور ثقافتی موضوعات سے متعلق ہے ، جس میں بین الاقوامی میڈیا پر سید حسن نصر اللہ کی شخصیت کا اثر،مزاحمتی ثقافت اور اسلامی شناخت کو فروغ دینے میں ان کا اہم کردار اور مزاحمتی ادب اور فن میں سید حسن نصر اللہ کی شخصیت کی نمائندگی جیسے موضوعات شامل ہیں۔ 
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ تمام محققین اپنے علمی مقالات فارسی،عربی یا انگریزی زبان میں جمع کراسکتے ہیں ، منظور شدہ مقالات حوالہ جاتی ڈیٹا بیسISC میں انڈیکس کئے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ مقالے کا خلاصہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر2025 ہے  پورا مقالہ 21 نومبر تک بھیج سکتے ہیں ۔
یہ کانفرنس 15 جنوری2026 کو  علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔ 
مزیدد معلومات حاصل کرنے اور مقالات جمع کرانے کے لئے کانفرنس کی ویب سائٹس confru.ir اور confrazavi.un.ir پر رجوع کر سکتے ہیں ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی