آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 411
23:36

2026/08/13

حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات

ذیلبق
امام رضا علیہ السلام انٹرنیشنل ٹی وی چینل نے ماہ صفر کے آخری عشرے اور نبی مکرم اسلام ( ص) کی رحلت جانگداز ، امام حسن مجتبی اور امام رضا علیھمالسلام کی شہادت کے ایام میں عربی زبان میں خصوصی پروگرام ایران الامام الرضا(ع) تیار کیا اور الکوثرچینل سے نشرکرایا

 آستان نیوز کے مطابق ، آستان قدس رضوی کے میڈيا اور کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ سید محمد رضا موسوی کیا نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جو پیر 10 اگست 2026 سے 14، اگست 2026 تک ہر رات 12 بجے سے ایک گھنٹے کے لئے امام رضا(ع) بین الاقوامی چینل کے اسٹوڈیو سے نشرہوتا ہے سیاسی اور مذہبی تعلیمات پر مشتمل ہے اس پروگرام میں جو سیاسی حصہ ہے وہ حرم مطہر رضوی میں رہبر شہید کی تدفین اور تشییع جنازہ کے پروگراموں سے مربوط ہے
انہوں نے کہا کہ پروگرام دو حصوں << دارالسلام>> اور <<دارالذکر>> کے عنوان سے تیار کیا گيا ہے پہلے حصے میں رضوی تعلیمات کا موضوع  ہے جس میں امام رضا علیہ السلام کی تعلیمات ان کے فضائل، غریب الغرباء اور زیارت کے مفاہیم جیسے عناوین پر گفتگو ہوتی ہے جبکہ امام رضا علیہ السلام کے فضائل و مناقب کے بارے میں رہبرشہید آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے بیانات کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گيا ہے

موسوی کیا نے کہا کہ پروگرام کے دوسرے حصے یعنی << دارالذکر>> میں جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں رہبرشہید کے دفن کا مقام ہے رہبرشہید کی شہادت، اس عظیم الشان قائد کے راستے کو جاری رکھنے کے طریقہ کار اور اسلامی معاشروں میں جوان نسل کے کردار جیسے موضوعات کو شامل کیا گيا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ<< ایران الامام الرضا(ع)>> پروگرام میں کوشش کی گئي ہے حرم مطہر رضوی کو مسلم اقوام کے روحانی اور معنوی گھر کے طور پر متعارف کرایا جائے وہ مقام جہاں زیارت تجدید عہد اور مسلمان اقوام کے درمیان روحانی رشتوں کے استحکام کی ذمہ داری کے احساس کے مقام میں تبدیل ہوجائے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم