آستان نیوز کے مطابق ، آستان قدس رضوی کے میڈيا اور کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ سید محمد رضا موسوی کیا نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جو پیر 10 اگست 2026 سے 14، اگست 2026 تک ہر رات 12 بجے سے ایک گھنٹے کے لئے امام رضا(ع) بین الاقوامی چینل کے اسٹوڈیو سے نشرہوتا ہے سیاسی اور مذہبی تعلیمات پر مشتمل ہے اس پروگرام میں جو سیاسی حصہ ہے وہ حرم مطہر رضوی میں رہبر شہید کی تدفین اور تشییع جنازہ کے پروگراموں سے مربوط ہے
انہوں نے کہا کہ پروگرام دو حصوں << دارالسلام>> اور <<دارالذکر>> کے عنوان سے تیار کیا گيا ہے پہلے حصے میں رضوی تعلیمات کا موضوع ہے جس میں امام رضا علیہ السلام کی تعلیمات ان کے فضائل، غریب الغرباء اور زیارت کے مفاہیم جیسے عناوین پر گفتگو ہوتی ہے جبکہ امام رضا علیہ السلام کے فضائل و مناقب کے بارے میں رہبرشہید آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے بیانات کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گيا ہے
موسوی کیا نے کہا کہ پروگرام کے دوسرے حصے یعنی << دارالذکر>> میں جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں رہبرشہید کے دفن کا مقام ہے رہبرشہید کی شہادت، اس عظیم الشان قائد کے راستے کو جاری رکھنے کے طریقہ کار اور اسلامی معاشروں میں جوان نسل کے کردار جیسے موضوعات کو شامل کیا گيا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ<< ایران الامام الرضا(ع)>> پروگرام میں کوشش کی گئي ہے حرم مطہر رضوی کو مسلم اقوام کے روحانی اور معنوی گھر کے طور پر متعارف کرایا جائے وہ مقام جہاں زیارت تجدید عہد اور مسلمان اقوام کے درمیان روحانی رشتوں کے استحکام کی ذمہ داری کے احساس کے مقام میں تبدیل ہوجائے ۔