آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 431
12:41

2026/08/26

عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ

ریسی
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی نے علمی اور تعلیمی میدانوں میں سمجھوتے کرکے اور اسی طرح نجف اشرف کے اساتذہ و پروفیسروں کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے تحقیقی شعبوں اور طلبا کے داخلے کے تعلق سے تعاون کا راستہ ہموار کیا ہے

 آستان نیوز کے مطابق علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی ایران اور عراق کے درمیان علمی اور ثقافتی رشتوں کی تقویت کے لئے اسٹریٹجک قدم کے طور پر سرحدوں سے باہر تعاون کو عملی شکل دینے کے لئے نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ یہ عمل جو << زیارت ڈیپلومیسی >> کے قالب میں انجام پارہا ہے بیک وقت دو راستوں سے آگے بڑھ رہا ہے ۔
 
نجف اشرف کے ساتھ حوزوی تعاون کی تقویت
اس سلسلہ کے پہلے حصے میں، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے دروس عالیہ کے اساتذہ کے ایک وفد نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں پہنچ کر اس یونیورسٹی کے سربراہ ڈآکٹر ڈاکٹر حسین فرزانہ اور ان کے معاونین سے ملاقات کی ۔
 
 اس ملاقات میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے سربراہ نے اپنے اعلی تعلیمی ادارے کی حوزوی ماہیت پر تاکید کرتے ہوئۓ نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کے طلبا کو علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں داخلہ دینے کے لئے اپنی توانائیوں کا ذکرکیا ۔
 دوسری جانب زیارت کی ڈیپلومیسی کے زیرعنوان سیمینار کے موقع پر علمی سمجھوتے پر بھی دستخط ہوئے ۔ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ ڈاکٹر محمد رضا قائمی نیک نے اپنے دورہ عراق میں اور <<زیارت ڈیپلومیسی؛ اربعین کا تربیتی اور تمدنی کردار >> کے زیرعنوان سیمینار کے موقع پر حلّہ اور نجف کی یونیورسٹیوں کے ساتھ دو  سمجھوتے منعقد کئے ۔ اس موقع پر عراق کی مذکورہ دونوں یونیورسٹیوں کے سربراہ بھی موجود تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اقدامات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی جانب سے اعلی تعلیمی ادارے کو علاقے کے تمدنی اور حوزوی میدان میں ایک علمی قطب میں تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری