آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 443
01:11

2026/08/31

افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ

ذبی
ڈاک ٹیکٹس جمع کرنے کے شوقین ایک افغان شہری نے پچاس قیمتی  اور نایاب ڈاک ٹیکٹس آستان قدس رضوی کو ہدیہ کرکے امام رضا علیہ السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے ملک کی تاریخی اور ثقافتی میراث کو یادگار بنادیا ۔  

آستان نیوز کے مطابق افغانستان کے طلاساز اور ڈاک ٹیکٹس جمع کرنے کے شوقین اس افغان شہری نے جس نے برسوں تک نایاب ڈاک ٹیکٹس جمع کئے تھے اپنے اس اقدام کے بارے میں کہا کہ برسوں سے میں ڈاک ٹیکٹس جمع کرنے کا شوقین تھا اور میں برسوں تک نایاب اور قدیمی ڈاک ٹیکٹس جمع کرتا رہا ساتھ ہی یہ بھی سوچتے رہے کہ ان قیمتی ڈاک ٹیکٹس کی حفاظت کیسے ہو گي ۔
 اس افغان شہری کا کہنا تھا کہ ایک دن میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس آيا اور آستان قدس رضوی کے میوزیم کے وزٹ کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں کے ڈاک ٹیکٹس کا ذخیرہ اور کلیکشن یہاں دیکھا لیکن افغانستان کا کوئي ڈاک ٹکٹ مجھے نظر نہيں آیا، اسی وقت میں نے سوچا کہ اس میوزیم میں افغانستان کے ڈاک ٹیکٹس کی جگہ خالی ہے اور پھر میں نے فیصلہ کرلیا کہ جو ڈاک ٹیکٹس میں نے اب تک جمع کئے ہيں انہیں اس میوزیم کو ہدیہ کردوں گا۔
اس افغان شہری کا کہنا تھا کہ پہلے قدم کے طور پر قدیمی اور نایاب 50 ڈاک ٹیکٹس کا البم جس میں بعض ٹیکٹس ظاہرشاہ کے دور حکومت کے تھے  اور بعض تقریبا 100 سال پرانے تھے آستان قدس رضوی کو ہدیہ کردیا ۔ اس افغان شہری کا کہنا تھا کہ ان میں بعض ٹیکٹس ایسے بھی تھے جو میرے والد نے مجھے دئےتھے
 
اس افغان زائر کا کہنا تھا کہ بعض حالات اور وجوہات کی بناپر میں ترکیہ میں رہائش پذیر ہوں اور ان ڈاک ٹیکٹس کو دوسرے ملکوں کے میوزیمز کو بھی دے سکتا تھا لیکن چونکہ حضرت امام رضا علیہ السلام کو دل و جان سے چاہتا اور محبت کرتا ہوں اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ ان ڈاک ٹیکٹس کو امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ کروں اور ساتھ ہی میں یہ بھی چاہتا تھا کہ ایرانی عوام کے لئے اپنے ملک کی دینی اور تاریخی ثقافت کو بھی روشناش کراؤں۔ اس افغان شہری کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ میرے اس کلیکشن کی یہاں بہت زیادہ قدر اور حفاظت کی جائے گی اس لئے میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے ڈاک ٹیکٹس اور دیگر آثار کے ساتھ ساتھ افغانستان کے بھی ڈاک ٹیکٹس اس میوزیم میں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔
اس افغان شہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک وہ دوبار  ظہیرالدین بابر کے دور حکومت کے سکّے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو دے چکا ہے اور مستقبل میں مزید 500 ڈاک ٹیکٹس آستان قدس رضوی کو ہدیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس افغان زائر نے ایران اور مشہد سے اپنے عشق و محبت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہر چار یا پانچ مہینے میں ایک بار میں ایران آتا ہوں اور جب ایران میں رہتاہوں تو ایسا لگتا ہے کہ میری طبیعت پوری طرح ٹھیک ہوگئي ہے اگرچہ میری خواہش تھی اور کوشش بھی کی کہ ایران میں ہی قیام پذیر ہوجاؤں لیکن ایسا نہيں ہوسکا ۔
اس افغان زائر نے آستان قدس رضوی کو قیمتی  ڈاک ٹیکٹس اور دیگر نوادرات ہدیہ کئے جانے کے علل و اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد شیعہ مسلمان اور والدہ سنی مسلمان تھیں اور یہ چیزمیرے لئےہمیشہ شیعہ و سنی اتحاد کی ایک بہترین علامت رہی ہے اور میرے والد امام رضا علیہ السلام سے بیحد محبت کرتے تھے اور وہ  مشہد کی زیارت سے مشرف نہيں ہوسکے اس کا مجھے بہت افسوس ہے اس کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نوادارت جو آستان قدس رضوی کو  ہدیہ کئے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس طرح سے میں نے اپنے والدین کے نام کو زندہ اور باقی رکھنے کی کوشش کی ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم