آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 455
00:42

2026/09/12

صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف

رص
  حمام دروازہ آستان قدس رضوی کے وقف حماموں سے میں سے ایک  ہے جو صفوی دور حکومت کا ہے اور وقف حمام دروازہ کا تعارف آ‎ستان قدس رضوی میں موجود تاریخی اسناد و شواہد کی بنیاد کرایا جارہا ہے

آ‎ستان نیوز کے مطابق آستان قدس رضوی کے مرکز اسناد و جرائد کی عہدیدار آمنہ موسوی نے ہمارے نمائںدے سے گفتگو کے دوران کہاکہ ایران میں حماموں کی تاریخ بہت ہی پرانی ہے لیکن اسلام  آنے کے بعد دینی فرائض کی انجام دہی کے پیش ملک میں استحمام اور غسل پر توجہ ایک ضرورت بن گئي  ۔ اس عرصے میں وقف کی سنت حسنہ کا فروغ خاص طور پر صفویہ دور کے بعد عام المنفعہ عمارتوں کا قیام اور تعمیر منجملہ حمام کو تعمیر کرکے اسے وقف کرنے کا رواج بڑھتا گیا
 محترمہ آمنہ موسوی کا کہنا تھا کہ مشہد مقدس میں بھی جو ایک زیارتی اور مذہبی شہر اور خاص طور پر چونکہ یہاں امام رضا علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ واقع ہے حمام جیسی عام استعمال والی عمارتوں کو زائرین کی سہولت کے لئے زمانہ قدیم سے ہی تعمیر کیا گيا تھا جن میں سے آج بہت سی عمارتیں تباہ ہوچکی ہيں اور اب صرف ان کے نام و نشان ہی باقی رہ گئے ہیں اور حمام دروازہ بھی ان حماموں میں سے ایک ہے ۔
 
تاریخ تمدن کی ماہر محترمہ آمنہ موسوی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ مشہد کے حماموں منجملہ حمام دروازہ کی خصوصیات اور اس  سے استفادہ سے متعلق اطلاعات اور معلومات بہت کم ہیں کہا کہ آ‎ستان قدس رضوی کے مرکز اسناد میں پائي جانے والی اطلاعات اور ریکارڈ کے مطابق یہ حمام صفویہ دور کا ہے ۔

حمام دروازہ کی مختصر تاریخ

محترمہ آمنہ موسوی نے کہا کہ حمام دروازہ تاریخی اسناد کے مطابق مشہد کے محلہ نوغان کے چھارسوق میں واقع تھا اور اس کے نام کی وجہ بھی یہ ہے کہ یہ حمام، دروازہ نوغان پر واقع تھا
 
ان کا کہنا تھا کا حمام دروازہ سے متعلق سب سے قدیمی سند
  1010ہجری قمری میں صفویہ دور کی ہے جس میں یہ لکھا ہے کہ اس دور میں محمد رضا فراش حرم حمام دروازہ کے کرایہ کے واجبات ادا کرتے تھے ۔
جبکہ حمام دروازہ سے متعلق ایک سند 1011 ہجری قمری سے بھی مربوط ہے جس  میں حمام دروازہ کے کرایہ کی بات درج ہے اور ملتا ہے کہ <<خواجہ محمد رضائی علمدار نے یعنی اس مشہور مشہدی عرب خواجہ اور امیر حاجی حمامی نے مشہد کے قدیمی محلے میں واقع ایک حمام کو جس کا نام حمام دروازہ تھا ایک سال کے لئے کرایہ پر لیا تھا اور مقاطعہ شرعی سرکار فیض آثار ( یعنی آستان قدس رضوی) سے حاصل کیا تھا >>

محترمہ آمنہ موسوی کا کہنا تھا کہ کرایہ کے قولنامہ میں اس نکتہ کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے کہ حمام کے کرایہ دار حمام کی ضروری تعمیرات کے لئے جو بھی خرچ کریں گے اور جو چیز آستانہ کی جانب سے حمام کو بند کرنے کا باعث بنے گي ان سب کا نقصان و خسارہ   کرایہ سے ادا ہوگا    ۔
ان کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم میں حمام دروازہ کو بندکردیا جانا خاص طور پر عاشور کے دن حمام دروازہ کی تعطیل اس حمام سے مربوط ایک قابل ذکر نکتہ ہے کیونکہ اس مدت میں حمام کو ماتمی انجمنیں لے لیا کرتی تھیں اور اس دور کے اجارہ ناموں یا قولناموں میں یہ چيزیں شرط ہوا کرتی تھیں کہ عشرہ محرم میں حمام کو بند اور اسے ماتمی انجمنوں کے حوالے کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی کئي اسناد حمام دروازہ کے بارے میں پائي جاتی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں یہ تاریخی حمام صفویہ دور سےمتعلق ہے ۔
واضح رہے کہ آستان قدس کا مرکزاسناد و جرائد جو آستان قدس رضوی کی آرگنائزیشن آف لائبریری، میوزیم اور آرکائيو کے زیر نظر ہے مکتوب اور غیر مکتوب قیمتی آثار کا محافظ ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم